جدید طب سے متعلق ہیلتھ ایشیا 2025 کا کراچی ایکسپو میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی سب سے بڑی صحت سے متعلق نمائش اور کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 22 ویں ہیلتھ ایشیا بین الاقوامی نمائش 23 تا 25 اکتوبر تک کراچی میں منعقد کی جائے گی۔ نمائش کا انعقاد وزارتِ قومی صحت خدمات، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
ایونٹ میں عالمی ماہرین، طبی ادارے، دواساز کمپنیاں اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے منعقدہ ایونٹ غیر ملکی سرمایہ کاری اور صحت کے شعبے میں سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔
ایونٹ میں چین، ایران، ہنگری، ترکی اور روس سمیت 24 ممالک کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔نمائش میں 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں جدید طبی ٹیکنالوجی پیش کریں گی۔ ایونٹ میں 26 ہزار سے زائد تجارتی زائرین کے ساتھ ساتھ 24 ورکشاپس و سیمینار منعقد ہوں گے۔
صحت و دواسازی کے شعبے میں عالمی اعتماد میں اضافہ میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار ہے اور ہیلتھ ایشیا 2025 کا انعقاد جدید تحقیق، سرمایہ کاری اور پائیدار صحت کے وژن کی عکاس ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔