ہیلتھ ایشیا2025، پاکستان میں صحت کے شعبے کاسب سے بڑاایونٹ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پاکستان میں صحت کے شعبے میں ترقی کا نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ ہیلتھ ایشیا 2025 کراچی میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں درجنوں ممالک کے ماہرین اور ادارے شریک ہوں گے- پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی صحت نمائش ہیلتھ ایشیا 2025 کا انعقاد 23 سے 25 اکتوبر تک کراچی میں ہو گا۔ ایس آئی ایف سی اور وزارتِ قومی صحت کے اشتراک سے منعقدہ اس ایونٹ میں 24 ممالک سے کمپنیاں، طبی ادارے اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ نمائش میں 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں جدید طبی ٹیکنالوجی اور خدمات پیش کریں گی، جبکہ 26 ہزار سے زائد تجارتی زائرین کی شرکت متوقع ہے۔ ایونٹ میں 24 ورکشاپس اور سیمینارز بھی ہوں گے، جو تحقیق، سرمایہ کاری اور پائیدار صحت کے وژن کو فروغ دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صحت کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔