Jang News:
2025-10-15@20:31:35 GMT

میں نہیں سمجھتا یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے، خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

میں نہیں سمجھتا یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے، خواجہ آصف

خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے۔ افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو ہمیں جواب دینا پڑے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو‘‘ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  افغانستان ایک ٹینک دکھا رہا ہے اور دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ پاکستان کا ہے۔ جو ٹینک افغانستان دکھا رہا ہے ویسا ٹینک ہمارے پاس ہے ہی نہیں، نجانے کہاں کس کباڑی سے انھوں نے ٹینک لیا اور اب جھوٹ بول رہے ہیں، افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے جہاز گرائے جانے کی گواہ پوری دنیا ہے، اگر انھوں نے جنگ کو بڑھایا تو ہم اپنی پوری طاقت سے جواب دیں گے۔ 

خواجہ آصف نے کہا ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے، طالبان کے فیصلے اس وقت دلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دلی کی پراکسی وار لڑ رہا ہے۔ طالبان اور افغان طالبان کا منبع ایک ہے ایک ہی سوچ ہے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ ویزوں کے لیے ان کو کہا تھا لیکن جنگ شروع ہوئی تو ویزا درخواست واپس لی، افغان طالبان کی نیت ہی نہیں کہ یہاں امن ہو۔ 

انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنگیں بند کرائی ہیں، وہ امن کے داعی ہیں،  صدر ٹرمپ اگر یہاں بھی جنگ بند کرانا چاہتے ہیں تو موسٹ ویلکم۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا رہا ہے

پڑھیں:

’پاک افغان معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں‘، فضل الرحمان کے بیان کے کچھ دیر بعد افغانستان کی پھر جارحیت

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔

اسلام آباد کنونشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے ماضی میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا، اور اب بھی کر سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کرم: افغانستان کی پاکستانی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، پوسٹیں اور ٹینک تباہ، طالبان لاشیں چھوڑ کر فرار

مولانا فضل الرحمان کی افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی گفتگو کے کچھ وقت بعد ہی افغانستان نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک بار پھر پاکستان کی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے طالبان کی پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ طالبان لاشیں چیک پوسٹ پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان کی پوسٹوں میں آگ بھڑک اٹھی، طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہوا، اور ایک ٹینک پوزیشن کو بھی اڑا دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 11 اور 12 اکتوبر کی رات کو افغانستان نے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کی تھی، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 200 سے زیادہ افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی جارحیت: پاکستان کا جوابی کارروائی میں فضائی  وسائل اور ڈرونز کا استعمال

پاکستان نے افغانستان پر واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائےگی، اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک افغان جارحیت پاکستان افغانستان جنگ سربراہ جے یو آئی طالبان فتنہ الخوارج مولانا فضل الرحمان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان دہلی کے ایجنٹ بن چکے ہیں،  وزیر دفاع خواجہ آصف
  • افغان طالبان اس  وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے 48 گھنٹے کیلئے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا
  • افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہ
  • قندھار میں پاکستان کی بڑی کارروائی , افغان فورسز کے دو بریگیڈ اور اہم ٹھکانے تباہ
  • افغان طالبان نے اپنے ہی ٹینک کو پاکستانی قرار دے کر قبضے کا دعویٰ کر دیا
  • بلا اشتعال فائرنگ: پاک فوج کا افغانیوں کو منہ توڑ جواب، 5 ٹینک پوزیشنز تباہ، کمانڈرہلاک
  • پھر جھڑپ ‘ کئی افغان پوسٹیں  اور ٹینک تباہ 
  • ’پاک افغان معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں‘، فضل الرحمان کے بیان کے کچھ دیر بعد افغانستان کی پھر جارحیت