سستی توانائی کے میدان میں خیبر پختونخوا نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
خیبر پختونخوا حکومت نے 2025 کے دوران صاف اور سستی توانائی کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق صوبے میں 62.8 میگاواٹ کے تین ہائیڈرو پاور منصوبے مکمل کر لیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ 40.8 میگاواٹ کوٹو، 11.8 میگاواٹ کرورہ اور 10.2 میگاواٹ جبوری منصوبے مکمل ہوگئے ہیں جن سے سالانہ 347 ملین یونٹس صاف بجلی کی پیداوار شروع ہوگی، منصوبوں سے صوبے کو سالانہ 4.
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے عوام کو مزید سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی، صاف توانائی کے فروغ سے مقامی صنعتوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے تحت مزید ہائیڈرو پاور منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، قدرتی آبی وسائل کے مؤثر استعمال سے توانائی میں خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ صاف توانائی، خوشحال معیشت اور مضبوط خیبر پختونخوا حکومت کی ترجیح ہے۔
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان خیبر پختونخوا
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا
علی امین گنڈا پور : فائل فوٹووزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا۔
ذرائع وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ پر کل رات پہنچایا گیا، سی ایم ہاؤس کے عملے نے استعفے کی ریسیونگ بھی لی۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں ہیں، گورنر نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفیر سے ملاقات کی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ کے پی کو ہٹانے جانے کی خبروں سے اظہار لاعلمی کیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ ابھی تک میرے پرنسپل سیکریڑی تک نہیں پہنچا، استعفیٰ ملے تو قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو فارغ کرکے سہیل آفریدی کو صوبہ کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم پر امانت ان کو واپس کرکے استعفیٰ دے رہا ہوں، سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔