Nawaiwaqt:
2025-10-15@08:00:33 GMT

پھر جھڑپ ‘ کئی افغان پوسٹیں  اور ٹینک تباہ 

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

پھر جھڑپ ‘ کئی افغان پوسٹیں  اور ٹینک تباہ 

راولپنڈی+ اسلام آباد+ چمن ( خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے پھر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا گیا تھا۔ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان کی متعدد پوسٹیں اور ٹینک پوزیشن تباہ ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔ طالبان کا ٹینک بھی تباہ اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وفاقی دارالحکومت میں موجود سفارتی مشنز‘ غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ نے پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات‘ علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔ جبکہ غیر ملکی سفارتی مشنز کے نمائندوں کو پاک افغان سرحد پر حالیہ پیشرفت اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کو مسترد کیا ہے۔ ایسے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے۔ دریں اثناء افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن، قلعہ سیف اللّٰہ اور چاغی سے پاک افغان سرحد منگل کو بھی  تیسرے روز بند رہی۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتے کی شب پیدا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بادینی بارڈر اور چاغی میں براہمچہ کے مقام پر پاک افغان سرحد بند ہے۔ سرحد بند ہونے سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی عارضی طور پر معطل ہوگئی۔ حکام کے مطابق چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں پانچ ہزار سے زائد افغان مہاجر سرحد پر رکے ہوئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کھلتے ہی ان افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ کرم میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف ایک اور کامیاب کارروائی کی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کردی گئی۔ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے کارندے گھبراہٹ میں پوسٹیں اور متعدد لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پاک فوج کی کرم سیکٹر میں ایک اور انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے دوران چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پاک فوج نے کرم سیکٹر میں ایک اور کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہ کئے گئے ٹینک کی فوٹیج دیکھی جا سکتی ہے۔ افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ کر دی۔ افغان طالبان متعدد نعشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ افغان فورسز نے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ جوابی کارروائیوں میں پاک فوج نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طالبان کے ایک چلتے ٹینک کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ پاک فوج نے طالبان اور فتنہ الخوارج کی ٹینک پوزیشن "شمشاد پوسٹ"  کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی اس اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خوست میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسر پوسٹ پر ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔ متعدد کارندے ہلاک ہو گئے۔ پوسٹ خالی ہو گئی۔ ادھر روس نے پاک افغان کشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے اور کابل‘ اسلام آباد سے تحمل و برداشت کا مظاہر کرنے کی اپیل کی ہے۔ روس نے کہا معاملات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ امید ہے انسداد دہشت گردی سے متعلق معاملات پر تعمیری مکالمہ جلد بحال ہو گا۔ پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پے در پے کارروائیاں جاری ہیں۔ خوست میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسر پوسٹ پر کھڑے ٹینک اور اس کے کریو کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ پوسٹ خالی کرا لی گئی۔ کرم سیکٹر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جارحیت پر پاک فوج نے شدید رد عمل دیا ہے۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی اہم پوسٹوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مد مقابل خارجی ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کا ٹریننگ کیمپ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی پر طالبان نے اپنی ایک پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سفید جھنڈا لہرانے کے بعد طالبان پوسٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکمان زئی ٹاپ پر پاک فوج نے چھٹا ٹینک عملہ سمیت تباہ کر دیا ۔ اینڈ وی ڈی سے تباہ شدہ ٹینک سے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آئے ۔طالبان کارندے پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ 6 سے زائد ٹینک اڑا دیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی سکیورٹی ذرائع کے مطابق چھوڑ کر فرار ہو گئے ٹینک پوزیشن تباہ کر دیا پاک فوج نے پاک فوج کی کرم سیکٹر پاک افغان کے دوران ایک اور کو بھی

پڑھیں:

افغانستان کا نیا حملہ؛ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 20 ہلاک، چمن دوستی گیٹ افغان سائیڈ سے تباہ

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، کارروائی کے دوران 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اُڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں، چمن میں جاری کشیدگی کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے اور پولیو مہم کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، سکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں میں گشت بڑھا کر حالات پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ پاک فوج نے کرم سیکٹر پر بھی افغان طالبان کی ایک اور حملے کی کوشش کو ناکام بنایا، اس کارروائی میں افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک تباہ کیے گئے، متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے اور امریکی ساخت کا اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا، علاوہ ازیں افغان فورسز کی جانب سے چمن میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 شہری زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ویش منڈی اور سپین بولدک میں افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ فی الحال رک گیا اور علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کا نیا حملہ؛ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 20 ہلاک، چمن دوستی گیٹ افغان سائیڈ سے تباہ
  • بلا اشتعال فائرنگ: پاک فوج کا افغانیوں کو منہ توڑ جواب، 5 ٹینک پوزیشنز تباہ، کمانڈرہلاک
  • افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کے بھرپور جواب سے طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
  • کُرم: افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
  • کرم میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، ٹینک تباہ
  • کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چوکیوں اور ٹینک تباہ
  • کُرم میں افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
  • کرم: افغان طالبان کی پاکستان کی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، ٹینک اور پوسٹیں تباہ
  • پاکستان کا منہ توڑ جواب ،طالبان کا درانی کیمپ2 تباہ، 50 طالبان اوردہشتگرد ہلاک