راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 10ملزموں پر فرد جرم عائد  کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فرد جرم تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں عائد کی گئی،عدالت نےا ٓئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5گواہ طلب کرلئے،سب انسپکٹر ظہیر اور اقبال آئندہ سماعت پر شہادت کیلئے طلب کئے گئے ہیں،عدالت نے اے ایس آئی کاظم رضا، طارق محمود اورکانسٹیبل بابرکو بھی آئندہ سماعت پر طلب  کرلیا،عدالت نے مقدمہ کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کردی، مقدمہ کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی۔

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عدالت نے

پڑھیں:

علیمہ خان کو گرفتار اور بشریٰ بی بی کیخلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251015-01-19

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں گزشتہ روز علیمہ خان پر فرد جرم عاید ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے آج( بدھ) 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ طلبی کے باوجود بار بار پیش نہ ہونا عدالتی امور میں رکاوٹ ڈالنا ہوتا ہے۔عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے آرڈرز فوری تفتیشی آفیسر کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 26 نومبر احتجاج کیسز کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 نومبر تک توسیع کردی۔ دوران سماعت وکلا مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جبکہ پولیس بھی ریکارڈ نہیں لائی۔ جج امجد علی شاہ نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تمام 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے فریقین وکلا کو بھی آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس کو جیل میں بشریٰ بی بی سے تفتیش بھی مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 26نومبر احتجاج؛ فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ
  • 26نومبر احتجاج، علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • علیمہ خان کو گرفتار اور بشریٰ بی بی کیخلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
  • انسدادِ دہشتگردی عدالت کا بڑا حکم: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
  • انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
  • احتجاج کیس:علیمہ خان پرفرد جرم عائد کرنے کی کارروائی  آج تک ملتوی 
  • علیمہ خان پر 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی
  • علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں  فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی
  • علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی