میئر کی نااہلی: شہر کی بالائی گزرگاہیں خستہ حال، عوام خوفزدہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی کی نااہلی کے باعث شہر کی سڑکوں کے بعد اب بالائی گزرگاہیں (پیڈسٹرین برج) بھی خوف کی علامت بن گئی ہیں۔ حیدری مارکیٹ کے قریب واقع برج میں جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹی سیڑھیاں شہریوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق بالائی گزرگاہ کے ٹوٹے فرش اور غائب سریے کے باعث متعدد شہری گر کر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ برج پر منشیات کے عادی افراد نے قبضہ جما رکھا ہے جو لوہے کے حصے چوری کرکے فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا عوام کی جان اتنی سستی ہے کہ برسوں سے خستہ حال برج کی مرمت نہیں کی جا رہی؟ علاقے کے یوسی چیئرمین کی جانب سے بارہا نشاندہی کے باوجود میئر کراچی کی سطح پر کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔ برج پر روشنی کا انتظام نہ ہونے سے رات کے اوقات میں گزرنے والے شہریوں کی زندگی مزید خطرے میں ہے۔میئر کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدری مارکیٹ کے قریب برج کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا، شہری احتیاط سے اس برج کا استعمال کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، شہری کو 13 روز میں 10،10 ہزار کے2 ای چالان بھیج دیئے
کراچی (نیوزڈیسک) شہری کو 13 روز میں دس دس ہزار کےدوای چالان بھیج دیئےگئے ، دونوں مرتبہ کراچی ٹول پلازہ ایم نائن موٹروے پرسیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پرچالان کیا گیا۔ شہری نے انکشاف کیا کہ نمبرپلیٹ میری ضرورہے مگر گاڑی میری نہیں ۔
شہری کی جانب سے درخواست میں بتایاگیا میری گاڑی کا ماڈل دوہزارپندرہ جبکہ چالان ہونےوالی گاڑی کا ماڈل دوہزاربارہ کاہے ۔ شہری نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ کہا کہ مجھے تیس اکتوبر کودس ہزاراوردوسرا چالان بارہ نومبر کو دس ہزارکا ملا مگر گاڑی وہی تھی ۔ پولیس کی جانب سے درخواست پر فوری نوٹس لیتےہوئے جدید کیمروں کےذریعےگاڑی کو تلاش کرنے کےلیےفیڈنگ کردی گئی ۔۔ ای چالان میں ای چالان تصویر میں دوافراد کو گاڑی چلاتےدیکھا جاسکتا ہے۔دونوں مرتبہ کراچی ٹول پلازہ ایم نائن موٹروے پرسیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پرچالان کیا گیا ۔ایک مرتبہ گاڑی میں دوافراد دوسری مرتبہ اکیلا شخص موجود تھا ۔۔ پولیس ذرائع کےمطابق کراچی میں بڑی تعداد میں جعلی نمبرپلیٹ لگی گاڑی چل رہی ہیں ۔۔ شہریوں کو پریشانی ضرور مگر جرائم پیشہ عناصر گرفت میں آرہے ہیں۔