data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ۔

عدالت نے یہ حکم 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں جاری کیا ہے۔ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی بار بار عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے کل 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ آج کی سماعت میں علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی، مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔ ان کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی، جو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونا عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔

عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے پولیس کو فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق عدالت کے احکامات موصول ہونے کے بعد پولیس ٹیم وارنٹ کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے گی، جہاں علیمہ خان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے لیے موجود ہوں گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد گرفتاری یا وارنٹ کی تعمیل ممکنہ طور پر جیل ہی میں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ صادق آباد تھانے میں یہ مقدمہ 26 نومبر کے ڈی چوک احتجاج کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔ اس کیس میں متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف بھی عدالتوں میں کارروائی جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علیمہ خان عدالت نے

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار