سندھ میں طلبہ کی حاضری کی نگرانی کیلئے نیا نظام متعارف
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
کراچی:
سندھ حکومت نے اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے نیا نظام متعارف کرادیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم طلبہ کی غیرحاضری کے اسباب کی نشاندہی کرے گا اور اس سے تدریسی مسائل کی جانچ اور بروقت اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایس اے ایم آر ایس محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا ایک تاریخی منصوبہ ہے جسے سندھ ارلی لرننگ انہانسمنٹ تھرو کلاس روم ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 12 اضلاع کے 600 اسکولوں میں اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اسکولوں میں مرحلہ وار نظام کی توسیع کی جائے گی، یہ نظام ورلڈ بینک اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کی معاونت سے بنایا گیا ہے، اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم کا مقصد تعلیم کے شعبے کو ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم ٹیکنالوجی پر مبنی نظام ہے جو طلبہ کے اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی لائے گا، اس کے ذریعے اساتذہ اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی مانیٹر کی جائے گی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ نیا نظام طلبہ کی غیرحاضری کی وجوہات کی نشاندہی کرے گا، نظام آف لائن موبائل ایپ کے ذریعے روزانہ اسکولوں سے حاضری اور اہم معلومات جمع کرے گا، سندھ حکومت کا تعلیم کے شعبہ میں یہ انقلابی قدم ہے، ابتدائی طور پر اسے 12 اضلاع کے 600 اسکولوں میں شروع کیا گیا ہے جسے مرحلہ وار پورے صوبے کے اسکولوں تک توسیع دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا یہ نظام عالمی طور پر ساؤتھ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کے لیے ماڈل ہوگا، صوبائی سطح پر اس نظام کی باضابطہ تقریب رونمائی جلد منعقد کی جائے گی، ورلڈ بینک اور ترقیاتی اداروں کے نمائندے افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکولوں میں نے کہا کہ جائے گی طلبہ کی
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔