ایسا نہ ہو کہ اسرائیل کی طرف سے یہ سیز فائر بھی توڑا جائے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کل ایک نام نہاد کہنے کو سیز فائر کیا گیا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں، ایسا نہ ہو کہ یہ سیز فائر بھی توڑا جائے، امید ہے کہ پوری امتِ مسلمہ دیکھے کہ یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، ڈر ہے، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی پر مبارک باد دیتا ہوں، رضا ربانی اس کتاب کو غزہ کے بچوں کے نام کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان، ہر مسلمان اور پاکستانی غزہ کے لوگوں کے شانہ بشانہ ہے، غزہ میں تاریخی انسانی نسل کشی دنیا نے دیکھی ہے، وہاں ناصرف بچوں بلکہ صحافیوں کی نسل کشی بھی کی گئی، 2 سال سے ہم فلسطینی عوام کی نسل کشی دیکھ رہے ہیں، فلسطین میں ڈاکٹر و نرسز کی بھی نسل کشی کی گئی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رضا ربانی نے پاکستان کے آئین کی کتاب کے لیے بھی کردار ادا کیا، میں آج قائم علی شاہ صاحب کو دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں، قائم علی شاہ پارٹی کے سینئر ترین رکن اور سابق وزیر اعلیٰ بھی ہیں، خیرپور میں بھی ایک خصوصی اکنامک زون ہے، سندھ حکومت نے قائم علی شاہ کے دور میں یہ خصوصی اکنامک زون شروع کیا تھا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کل وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی وہاں موجود تھے، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم کو خطاب کی دعوت دی، ایک بے چینی، ایک ڈر ہے کہ کہیں اس بار بھی دھوکا نہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی پاکستان کی جمہوریت کی بحالی میں جو خدمات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، میں نے یونیورسٹی میں تاریخ کا مطالعہ کیا ہے، مجھے معلوم ہے کہ جو کتاب لکھتے ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو بھی کہتی تھیں کہ تاریخ کو ریکارڈ نہیں کرو گے تو لوگ بھول جائیں گے، میں خود بھی کوشش کرتا ہوں اور سب سے کہتا ہوں کہ کتاب ضرور لکھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا کہ سیز فائر
پڑھیں:
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے، بلاول بھٹو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیےسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکومت یقینی بنائے کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات
مزید :