پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دینے کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، شہباز شریف کو خود خطاب کی دعوت دی

مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا خطاب مکمل کرکے خود ہی وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی۔

انہوں نے جہاں شہباز شریف کی تعریف کی وہیں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی ’فیورٹ جنرل‘ قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو ملنے والی اس پذیرائی کو ملک بھر میں سراہا جارہا ہے۔ آج چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس عمل کی تعریف کی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کرنے کی دعوت دی، جو یقیناً سب کو پسند آیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن سربراہ اجلاس: صدر ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ

واضح رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ثالث ملکوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب حماس نے یرغمالیوں کو بھی رہا کردیا ہے، جس کے بدلے میں 2 ہزار کے قریب فلسطینی قیدی بھی آزاد کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی صدر بلاول بھٹو پی پی پی تعریف صدر ٹرمپ غزہ امن معاہدہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر بلاول بھٹو پی پی پی تعریف غزہ امن معاہدہ وی نیوز وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف کو خطاب کی دعوت بلاول بھٹو امریکی صدر کو خطاب

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ امن سربراہ اجلاس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews شہباز ٹرمپ ملاقات شہباز شریف غزہ امن سربراہ اجلاس وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
  • القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہوگا، یہی پاکستان کی مستقل پالیسی ہے :شہباز شریف
  • ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، شہباز شریف کو خود خطاب کی دعوت دی
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ امن سربراہ اجلاس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت، شہباز شریف شرم الشیخ پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ پہنچ گئے
  • غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ روانہ
  • جنگی بندی معاہدہ، مصر اور امریکی صدر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ کا دورہ کرینگے