ایک کو بیوی کے کہنے پر، دوسرے کو باجی کے کہنےپروزیراعلیٰ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
سٹی42: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ صوبائی حکومت کا سیلاب اور اس کے نقصانات کا سروے تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور بہت جلد متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے یہ باتیں پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہیں۔ عظمی بخاری نے کہا، ایک وزیرِاعلیٰ بیگم کے کہنے پر لگایا تھا، اب دوسرا باجی کے کہنے پر لگایا ہے۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص کارڈ اسکیم کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے، جبکہ ’ستھرا پنجاب فلیگ شپ پروگرام‘ کے تحت مختلف اضلاع میں صفائی اور صحت کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں میل پروگرامز کے مثبت اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں، خصوصاً بچوں کی صحت کے حوالے سے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت 60 ہزار گھر زیرِ تعمیر ہیں جبکہ 924 مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔
ماہرہ خان کا طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی کا عندیہ
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پنجاب کے لائیو اسٹاک سیکٹر میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اب تک 4014 افراد کے شناختی کارڈ رجسٹر کیے جا چکے ہیں اور 9400 ٹریکٹرز کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کے اندر حالات خراب کرنے کی کوشش کرے گا یا دہشتگردی کے لیے کسی دوسرے ملک کی سرزمین استعمال ہوگی تو حکومت سخت کارروائی کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے سڑکیں بند کرنا اور شہریوں کو بلاوجہ تکلیف دینا ناقابلِ قبول ہے۔
ڈیلی ویجرزکی تنخواہوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور عام شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔