باتھ روم میں بیکٹیریا کا ’شہر‘، شاور کا محفوظ استعمال کیسے کیا جائے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
شاور سے نہانا بالٹی اور مگے کی مدد سے نہانے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے سر پر لگے اس ’جھرنے‘ میں اربوں بیکٹیریا چھپے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نہانا صبح بہتر یا رات کو، یا ایک اور کام بھی ضروری؟
جب آپ شاور کھولتے ہیں تو شاور ہیڈ اور اس سے جڑے پائپ بیکٹیریا اور فنگس کا مسکن ہوتے ہیں اور گرم پانی اور صابن کے ساتھ صفائی کی توقع کے برعکس شاور کے پہلے چند قطرے آپ کے چہرے پر بیکٹیریا بھی پھینک سکتے ہیں۔
بیکٹیریا کیسے جمع ہوتے ہیں؟شاور کے ہیڈ اور پائپ میں ایک خوردبینی بایوفلم بنتی ہے جو بیکٹیریا اور دیگر مائیکروبس کا چھوٹا شہر ہوتا ہے۔ یہ بایوفلم گرم، نم اور غیر حرکت پذیر ماحول میں آسانی سے بن جاتی ہے۔
مزید پڑھیے: ڈپریشن میں کمی چاہتے ہیں تو گرم پانی سےنہانا شروع کر دیں
ہر بار شاور چلانے پر یہ مائیکروبس پانی کے ساتھ آپ کے چہرے پر چھڑکتے ہیں۔
خطرہ کتنا؟زیادہ تر بیکٹیریا بے ضرر ہوتے ہیں لیکن بعض بیکٹیریا جیسے مائیکوبیکٹیریا اور فنگس کی کچھ اقسام ممکنہ طور پر بیماری کا باعث بن سکتی ہیں۔
خاص طور پر اگر شاور کا استعمال کم ہو یا پانی کا درجہ حرارت معتدل ہو تو لیجنیلا نامی بیکٹیریا جنم لے سکتے ہیں جو سانس کی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔
بچاؤ کے لیے کیا کرنا چاہیے؟شاور کے ہیڈ اور ہوز کا مواد بہت فرق ڈال سکتا ہے۔ اسٹینلیس اسٹیل یا کروم شدہ میٹل کے ہیڈ اور خاص قسم کے پلاسٹک کے ہوزز بایوفلم کی تشکیل کو کم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پلاسٹک پیراسیٹامول میں تبدیل، سائنسدانوں نے بیکٹیریا سے دہرا کام لے لیا
شاور شروع کرنے سے پہلے پانی کو 60 ڈگری سینٹی گریڈ (140 فارن ہائیٹ) تک گرم کر کے چند منٹ چلائیں تاکہ بیکٹیریا دھل جائیں۔
شاور استعمال کرتے ہوئے، پہلے پانی کو چند منٹ بہنے دیں اور اس کے پانی سے استفادہ کریں تاکہ پانی کے ریلے کے ساتھ بیکٹیریا بہہ جائیں۔
شاور کے ہیڈ کو باقاعدگی سے گرم پانی سے صاف کریں، اسکیل دور کرنے کے لیے لیموں کے رس میں بھگوئیں۔
ایک اور ضروری احتیاطباتھ روم کی ہوا کو نکالنے کے لیے ایکسٹریکٹر فین کا استعمال کریں تاکہ ہوا میں موجود بیکٹیریا کے ذرات کم ہوں۔
اگر کوئی گھر میں بیمار یا کمزور ہو تو ہر سال شاور کا ہوز اور ہیڈ تبدیل کرنا بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیے: باتھ روم میں فالج ہونے کی وجہ کیا ہے؟
آپ کا شاور ایک چھوٹا ماحولیاتی نظام ہے جہاں مائیکروب اپنی بستیاں بناتے ہیں۔ انہیں مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں لیکن احتیاطی تدابیر سے ان کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیکٹیریا شاور شاور پائپ شاور کی صفائی شاور میں جراثیم شاور ہوز شاور ہیڈ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیکٹیریا شاور شاور پائپ شاور کی صفائی شاور میں جراثیم شاور ہوز شاور ہیڈ ہوتے ہیں ہیڈ اور شاور کے کے ہیڈ کے لیے اور کا
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔