انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے گھیراؤ جلاؤ کے مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
عدالت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پیش ہوئے، جبکہ علیمہ خان کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور حسنین سنبل پر مشتمل قانونی ٹیم پیش ہوئی۔
علیمہ خان سمیت شریک ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی آج مکمل نہ ہو سکی، جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسداد دہشتگردی عدالت علیمہ خان وارنٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت علیمہ خان وارنٹ گرفتاری جاری ضمانت وارنٹ علیمہ خان
پڑھیں:
علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی
ویب ڈیسک: علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔
تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی کل منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
دورانِ سماعت ملزم عاطف ریاض کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے کل طلب کر لیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ ، سابق سرکاری ملازمین گروپ انشورنس سےمحروم
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججا م جد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل منگل 14 اکتوبر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔
Ansa Awais Content Writer