اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ دفترِ خارجہ نے مشتاق احمد خان کی 9 اکتوبر کو پاکستان واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملائیشیا سے اسلام آباد روانگی کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان میں پاکستان کے سفیر کے ذریعے مشتاق احمد خان سے فون پر بات ہوئی۔ ان کے مطابق مشتاق احمد خیریت سے ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔

اسحاق ڈار نے صمود فلوٹیلا میں حصہ لینے پر سینیٹر مشتاق کی جرات اور ثابت قدمی کو سراہا اور کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امداد پہنچانے کی ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سینیٹر مشتاق نے دفترِ خارجہ اور عمان میں پاکستانی سفارتخانے کی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد خان گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے جو غزہ کے محصور فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسپین سے روانہ ہوا تھا، تاہم اسرائیلی بحریہ نے کارکنوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گرفتار کر لیا تھا۔

اپنے آفیشل فیس بک پیغام میں مشتاق احمد خان نے بتایا کہ وہ اپنے 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ چکے ہیں اور اسرائیل کی بدنامِ زمانہ نیگیو جیل میں پانچ روز قید رہنے کے بعد انہیں رہائی مل گئی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: مشتاق احمد خان

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی جرمن وزیرِ خارجہ سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کے مثبت رحجان پر اظہار اطمینان

اسکرین گریب

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جرمن وزیرِ خارجہ یوہان واڈے فُل سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کے مثبت رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دفاع، سیاسی، معاشی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان کے لیے جرمنی کی 114 ملین یورو کی معاونت کو سراہا، معاونت کامحور ماحولیات، توانائی ٹرانزیشن، پائیدار معاشی ترقی، ووکیشنل ٹریننگ اور سماجی تحفظ ہے۔

اسحاق ڈارنے جرمن قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ 

متعلقہ مضامین

  • راشد لطیف وضاحت اور معافی، محمد رضوان کے حوالے سے بیان واپس لیا
  • نائب وزیر اعظم کی کروشیا اور مالدیپ کےوزرائے خارجہ سے ملاقات
  • یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا خطرناک، فیصلہ واپس لیا جائے: اسحاق ڈار
  • افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے مسلسل استعمال ہو رہی ہے، طالبان روکیں: دفتر خارجہ
  • اسحاق ڈار اور سلووینیا نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات، دوطرفہ مفاہمت نامے پر دستخط
  • اسحاق ڈار کی جرمن وزیرِ خارجہ سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کے مثبت رحجان پر اظہار اطمینان
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی یورپین کونسل کے صدر سے ملاقات، شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • اگر جاپان اپنی غلطی پر قائم رہا تو چین کو سخت اور فیصلہ کن جوابی اقدامات اٹھانے پڑیں گے، چینی وزارت خارجہ