لاہور، ٹی ایل پی کے گرفتار 100 سے زائد کارکنوں کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں ہر حملے کا الزام ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ ملزمان میں امتیاز احمد، عامر عباس، ناصر خان، مجاہد عباس اور سمیع اللہ سمیت چار مقدمات کے سو سے زائد دیگر کارکنان شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس پر حملہ اور پُرتشدد احتجاج کرنے پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سو سے زائد ملزمان کا 11 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس نے مختلف تھانوں سے ٹی ایل پی 100 سے زائد گرفتار کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے گرفتار کارکنان کا 11 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزمان کو مختلف تھانوں کے مقدمات میں پیش کیا گیا تھا۔ تھانہ نواں کوٹ کے مقدمہ 62 کارکنان کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں ہر حملے کا الزام ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ ملزمان میں امتیاز احمد، عامر عباس، ناصر خان، مجاہد عباس اور سمیع اللہ سمیت چار مقدمات کے سو سے زائد دیگر کارکنان شامل تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا
پڑھیں:
لاہور، پولیس اہلکار اسلحے کے زور پر ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور:ریس کورس کے علاقے میں پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پرڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار مرزا احمد کے خلاف شہری غلام محمد کے بیان پر مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔
پولیس کے مطابق مدعی نے کہا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر گھر میں واردات کی کوشش کی، بچوں کی جانب سے شور مچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اہل خانہ نے ملزم کو پیچھا کر کے پکڑ لیا۔
پولیس نے بتایا کہ دوران واردات ملزم سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل پر بھی پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔
ملزم کے جائے وقوع سے پکڑے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔