پاکستان میں انسداد پولیو مہم کاآغاز،ساڑھے4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔13سے 19اکتوبر تک جاری نے والی مہم مہم کے دوران 4کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق13اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 4لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔