---فائل فوٹو 

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اِن کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والے سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔

راولپنڈی کی خصوصی عدالت، اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اہم سماعت مقرر تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادتیں مکمل ہو چکی ہے اور کیس آج حتمی دلائل کے لیے مقرر تھا۔

گزشتہ سماعت کے دوران بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیانات ریکارڈ کروائے تھے۔

توشہ خانہ ٹو کیس: بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان ریکارڈ

توشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی نے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیان میں کہا تھا کہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کر کے اپنے پاس رکھا، کیس میں گواہ انعام اللّٰہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، فرض کریں انعام اللّٰہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا، فرض کریں مئی 2021ء میں اگر مجھے فائدہ دیا گیا، پھر جولائی 2021ء میں صرف 70 ہزار زائد تنخواہ لینے پر انعام اللّٰہ کو برطرف کیوں کر دیا؟

اِن کا کہنا تھا کہ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من گھڑت رپورٹ جمع کرائی گئی، توشہ خانہ ون کیس میں گواہ انعام اللّٰہ اور صہیب عباسی نے بلغاری سیٹ کا کہیں ذکر نہیں کیا تھا، پردہ نشین خاتون ہوں کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا، انعام اللّٰہ شاہ کو قیمت کم لگانے سے متعلق کبھی نہیں کہا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس انعام الل کیس میں

پڑھیں:

9 مئی اور دیگر مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری پر عارضی روک

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف، عمران خان کے خلاف 9 مئی اور دیگر 5 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ان مقدمات میں ان کی گرفتاری سے عارضی طور پر روک دے دی۔
عدالت نے 25 نومبر تک عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا اور قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع کر دی۔ عدالت نے اگلی سماعت میں دونوں کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔ یہ سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے اور عدالت نے سماعت کو 23 دسمبر تک ملتوی کر دیا۔ عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی نمائندگی سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور زاہد شبیر ڈار نے کی۔
عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل اور جعلی رسیدیں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ بشری بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے کا مقدمہ موجود ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت مؤخر، عدالت نے وکلاء کو نئی تاریخ بتا دی
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ نئی تاریخ سے متعلق وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا آج ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ
  • عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس کا آج ہونے والا ٹرائل منسوخ
  • توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پھر منسوخ
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی کازلسٹ طبیعت خرابی کے باعث منسوخ
  • 9 مئی اور دیگر مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری پر عارضی روک