2025-10-09@22:13:56 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«فصلوں کی باقیات جلانے»:
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 اکتوبر 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور ذمہ داران کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں اور بھاری جرمانے عائد کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے، فضاء میں دھواں پھیلانے اور سموگ میں اضافے کا باعث بننے والے...
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس کا چاند سے متعلق تحقیقی مشن ’لونا ٹریل بلیزر‘ ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ مشن فروری میں روانگی کے ایک دن بعد ہی خلاء میں لاپتہ ہو گیا تھا، جس کے بعد کئی ماہ کی عالمی کوششوں کے باوجود اس سے رابطہ بحال نہیں کیا جا سکا۔ ناسا نے اپنی پریس ریلیز میں تصدیق کی کہ مشن باضابطہ طور پر جمعے کے روز ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار یہ مشن 26 فروری کو کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا...

محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب کے درمیان موسمیاتی معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یاد داشت طے پا گئی
محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب کے درمیان موسمیاتی معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یاد داشت طے پا گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب پاکستان کے درمیان ایک تعاون کی ایک یادداشت طے پا گئی ہے جس کا مقصد عام شہریوں، بالخصوص کسانوں اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ طبقات تک بروقت اور قابلِ فہم موسمی معلومات پہنچانا ہے۔ اس حوالے سے دونوں اداروں نے باضابطہ طور پر ایک تعاون نامے پر دستخط کیے۔یاد داشت کے تحت دونوں ادارے مقامی سطح پر موسم کی درست پیش گوئیوں، موسمی صورتحال جاننے کے لیے خودکار آلات کی تنصیب اور موسمیاتی اعدادو شمار کے موثر استعمال...
سٹی42 : ڈنمارک کے سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار شہری سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق سفارتی وفد اڈیالہ جیل میں حوالاتی مس روزا کونسل بلوم سے ملاقات کے لئے آیا، سفارتی وفد کی ملاقات ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے کمرہ میں کرائی جائے گی۔ حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں اور جیل میں بند ہیں، مس روزا جونڈل بلوم کے خلاف تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ڈنمارک سفارت خانہ کا وفد گیٹ 5...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈنمارک کے سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار شہری سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق سفارتی وفد اڈیالہ جیل میں حوالاتی مس روزا کونسل بلوم سے ملاقات کے لئے آیا، سفارتی وفد کی ملاقات ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے کمرہ میں کرائی جائے گی۔ حوالاتی مس روزا جونڈل بلوم منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں اور جیل میں بند ہیں، مس روزا جونڈل بلوم کے خلاف تھانہ اے این ایف اسلام آباد میں امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ڈنمارک سفارت خانہ کا وفد گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گیا، سفارتی وفد میں مس لونی،سیکورٹی آفیسر خرم اور لوکل قونصلر اعجاز...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، تازہ ایرانی حملے میں پہلی بار ’خیبر شکن‘ تھرڈ جنریشن میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف خطے میں تذویراتی طاقت کے توازن کو متاثر کرسکتے ہیں بلکہ اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں کے لیے ایک نیا چیلنج بھی بن سکتے ہیں۔ ’خیبر شکن‘ تھرڈ جنریشن میزائل: کیا ہے یہ ہتھیار؟ ایران نے 2022 میں ’خیبر شکن‘ میزائل متعارف کرایا تھا، جو ’ذوالفقار‘ کلاس میزائل کی جدید شکل ہے۔ اسے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے ڈیزائن کیا، اور یہ میزائل ایران کے اس اعلان کا حصہ تھا جس میں ’غیر متقارن دفاع‘ کو ترجیح دی گئی ہے۔ ’خیبر شکن‘ میزائل اہم خصوصیات:...
ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے کیونکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پری مون سون سسٹم کے تحت بارشوں، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفانوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار یعنی 15 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں انتہائی شدید گرمی متوقع ہے، تاہم، کچھ مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں، گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ ’یہ موسمی صورتحال جنوبی و شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند...
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج بروز منگل بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان، جنوب مغربی سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوااور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک...
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں ’نشہ اب نہیں‘کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری جاری ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی پولیس ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیملی کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق گرفتار ملزمان نے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے 2 ہزار 612 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، کشمیر...
لاہور: ماڈل ٹاؤن میں وائلڈ لائف اسٹاف نے قیمتی سانپوں اور کاٹھے طوطوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث دو ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن عاصم کامران کی سربراہی میں ایک کارروائی کے دوران قیمتی سانپوں کے ڈیلر کو گرفتار کیا گیا اور ایک اژدھا بھی برآمد کیا گیا۔ سانپوں کی اسمگلنگ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسی دوران، کاٹھے طوطوں کی خرید و فروخت میں ملوث ایک اور ملزم کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے...
ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش /برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...