محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج بروز منگل بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان، جنوب مغربی سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوااور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خضدار،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھرکشمیر میں بعد از دوپہر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت 45، نوکنڈی، دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش رہنے کا امکان ہے ابر ا لود رہنے کے بیشتر میں تیز
پڑھیں:
لاہور: مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
— فائل فوٹولاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
ہربنس پورہ، جیل روڈ، گڑھی شاہو اور ڈیوس روڈ پر موسلادھار بارش ہوئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی شدید بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 5 اگست سے مغربی ہواؤں میں شدت آئے گی۔ پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالا اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ 6 اگست کو بلوچستان میں تیز بارشیں متوقع ہے۔