بلوچستان: شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات 4 افراد جاں بحق، سینکڑوں مویشی بھی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سینکڑوں مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شیرانی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، خضدار، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی اور اوستہ محمد سمیت متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے سب سے زیادہ واقعات ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار اور کوہلو میں پیش آئے۔
خضدار کے علاقے سارونہ میں آسمانی بجلی سے کم از کم 140 مویشی ہلاک ہوگئے، جب کہ موسیٰ خیل میں 50 سے 60 اور کوہلو میں 40 سے 50 مویشیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
موسیٰ خیل کے علاقے زور میرن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص روزالدین جاں بحق ہوا، جبکہ یونین کونسل راڑہ شم میں ایک بچہ پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔
اس کے علاوہ ژوب کے علاقے کلی تورہ درگہ میں 10 سالہ بچہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا، جبکہ خضدار کی تحصیل کرخ میں ایک بچہ پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلم باغ میں 15 ملی میٹر، اوستہ محمد میں 10 ملی میٹر، بارکھان میں 6 ملی میٹر اور ژوب میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں تیز آندھی طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم خضدار، کچھی، سوراب، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، زیارت، قلات، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور کوہلو میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسمانی بجلی بارش بلوچستان جاں بحق ژالہ باری مویشی ہلاک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسمانی بجلی بلوچستان ژالہ باری مویشی ہلاک وی نیوز آسمانی بجلی گرنے ژالہ باری ملی میٹر
پڑھیں:
اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیز بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیشگوئی کردی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جب کہ سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو موسمی تبدیلیوں کے پیشِ نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً کسانوں اور مسافروں کو پیشگی تیاری کا مشورہ دیا گیا ہے۔