UrduPoint:
2025-08-04@08:23:40 GMT

بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی ’خلاف ورزی شروع‘

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی ’خلاف ورزی شروع‘

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) کشمیر میں پن بجلی منصوبوں کی آبی ذخائر کی گنجائش بڑھانے کا کام دراصل بھارت کی جانب سے 1960 کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کی پہلی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں حریف ممالک کے مابین تین جنگوں اور کئی دیگر تنازعات کے باوجود دریاؤں کے پانی کی تقسیم سے متعلق اس معاہدے کی خلاف ورزی اب تک نہیں کی گئی تھی۔

تاہم گزشتہ ماہ بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے ایک حملے کے بعد نئی دہلی حکومت نے یہ معاہدہ معطل کر دیا تھا۔ سندھ طاس معاہدہ پاکستانی زرعی زمین کے 80 فیصد حصے کو پانی کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔

بائیس اپریل کو پہلگاممیں ہوئے حملے میں چھبیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بھارت نے اس حملے میں مبینہ طور پر ملوث تین حملہ آوروں میں سے دو کی شناخت پاکستانی شہریوں کے طور پر کی تھی۔

اسلام آباد نے اس حملے میں کسی بھی کردار کی تردید کرتے ہوئے معاہدے کی معطلی پر بین الاقوامی قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ''پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔‘‘

بھارت کیا کر رہا ہے؟

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی سرکاری پن بجلی کمپنی این ایچ پی سی لمیٹڈ اور جموں و کشمیر کی وفاقی حکومت نے جمعرات کے روز ''ریزروائر فلشنگ‘‘ کا عمل شروع کر دیا، جس کا مقصد پانی کے ذخائر میں جمع مٹی اور تلچھٹ کو نکالنا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اس طرح وہاں پانی جمع کرنے کی صلاحیت زیادہ ہو جائے گی۔

یہ کام فوری طور پر پاکستان کی پانی کی فراہمی کے لیے خطرہ نہیں بنے گا لیکن اگر دوسرے منصوبوں میں بھی ایسا ہی کیا گیا تو مستقبل میں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ خطے میں اس نوعیت کے آدھے درجن سے زائد منصوبے موجود ہیں۔

پاکستان اپنی زرعی اور پن بجلی ضروریات کے لیے بھارت سے آنے والے دریاؤں پر انحصار کرتا ہے۔

روئٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے سلال اور بگلیہار پن بجلی منصوبوں میں اس کام کے بارے میں پاکستان کو مطلع نہیں کیا، حالانکہ 1987ء اور ستمبر 2008 ء میں ان مںصوبوں کے شروع ہونے کے بعد سے ایسا نہیں کیا تھا۔

روئٹرز کے مطابق ذرائع نے یہ معلومات شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی ہیں کیونکہ وہ میڈیا سے بات چیت کے مجاز نہیں ہیں۔

روئٹرز نے این ایچ پی سی اور متعلقہ بھارتی حکام کو ان معلومات کی تصدیق کے لیے ای میل کی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ کیا مقصد بجلی کی پیداوار بڑھانا ہے؟

ایک ذریعے نے روئٹرزکو بتایا، ''یہ پہلا موقع ہے کہ ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا ہے، جس سے بجلی کی پیدوار زیادہ مؤثر ہو سکے گی اور ٹربائنز کو نقصان سے بچایا جا سکے گا۔

‘‘

ہائیڈرو پاور منصوبوں کی ریزروائر فلشنگ کے لیے پانی کے ذخیرے کو تقریباً خالی کرنا پڑتا ہے تاکہ ڈٰیموں کی تہہ میں جمع ہو جانے والی کنکریوں، گارے اور تلچھٹ کو نکالا جا سکے۔ یہ عناصر بجلی کی پیدوار میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔

مثال کے طور پر دو ذرائع کے مطابق، سلال منصوبے کی 690 میگاواٹ صلاحیت کی بجلی کی پیداوار بہت کم ہو چکی تھی کیونکہ پاکستان نے فلشنگ کی اجازت نہیں دی تھی جبکہ 900 میگاواٹ پیدا کرنے والا بگلیہار پراجیکٹ بھی اسی وجہ سے متاثر ہو رہا تھا۔

ایک ذریعے نے بتایا: ''فلشنگ عام طور پر نہیں کی جاتی کیونکہ اس میں پانی کا بڑا ضیاع ہوتا ہے۔ اگر اس سے کسی زیریں علاقے میں سیلاب آ سکتا ہو تو اس سے متاثر ہو سکنے والے ملک کو مطلع کرنا ضروری ہوتا ہے۔‘‘

ماضی میں سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت دریاؤں پر ہائیڈروولوجیکل ڈیٹا اور سیلاب کی وارننگ پاکستان کو فراہم کرتا رہا ہے۔

تاہم نئی کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر آبی وسائل یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ''دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی پاکستان نہیں جانے دیا جائے گا۔‘‘

حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت فی الفور پانی کے بہاؤ کو نہیں روک سکتا کیونکہ معاہدے کے تحت اسے صرف پن بجلی منصوبے بنانے کی اجازت ہے، بڑے ذخیرے والے ڈیم بنانے کی نہیں۔

ادارت: کشور مصطفیٰ

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت کی کے مطابق پن بجلی بجلی کی نہیں کی کے لیے

پڑھیں:

کراچی، 4 اگست کو بجلی کا شٹ ڈاؤن مجموعی طور پر 9 گھنٹوں تک جاری رہے گا

کراچی:

کے-الیکٹرک کی جانب سے 4 اگست (پیر) کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر ضروری مینٹیننس کا کام انجام دیا جائے گا، جس کے باعث کراچی کے سب سے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے پر محیط ہوگا کیونکہ مینٹیننس کا یہ عمل 4 اگست بروز پیر کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی اس معطلی کے باعث کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں 100 ملین گیلن تک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، بن قاسم، ڈی ایچ اے اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

واضح رہے کہ اس وقت کراچی شہر کو یومیہ 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم مینٹیننس کے دوران 550 ملین گیلن پانی کی فراہمی برقرار رکھنے کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ شٹ ڈاؤن کے-الیکٹرک کے ڈپٹی جنرل منیجر برائے گرڈ سسٹم آپریشنز کی جانب سے واٹر کارپوریشن کو موصول ہونے والی باقاعدہ درخواست کی بنیاد پر عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں، غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور ادارے سے بھرپور تعاون کریں تاکہ اس عارضی صورت حال کو بہتر انداز میں سنبھالا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں، صرف قانون کی خلاف ورزی کو دیکھیں گے: چیف جسٹس
  • کراچی:خودکار ٹریفک چالان کا نظام متعارف، خلاف ورزی کی تصویر گھر بھیجی جائے گی
  • حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں، قانون کی خلاف ورزی کو دیکھیں گے: چیف جسٹس
  • مودی راج کا ووٹر وار: بہار میں مسلم ووٹرز کا منظم اخراج، جمہوری حق کی سنگین خلاف ورزی
  • دفعہ370 کی منسوخی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر
  • دفعہ370 کی منسوخی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، حریت آزاد کشمیر
  • کراچی، 4 اگست کو بجلی کا شٹ ڈاؤن 9 گھنٹوں تک جاری رہیگا
  • کراچی، 4 اگست کو بجلی کا شٹ ڈاؤن مجموعی طور پر 9 گھنٹوں تک جاری رہے گا
  • 9 گھنٹے تک بجلی بند رکھنے کا فیصلہ
  • بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک: عظمیٰ بخاری