پاکستان کرپٹوکونسل کی 50 دن میںریکارڈ کامیابی، سب کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے محض 50 دن میں عالمی منظر نامے میں کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کاپرچم سربلند کرکے سب کو حیران کردیا۔
نجی ٹی وی جیونیوزنے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کرپٹوکونسل کا آغاز 14مارچ 2025کو ہوا لیکن اس مختصر عرصے میں اس ادارے نے جوکچھ کر دکھایا اس سے دنیا بھرکے مبصرین اورناقدین متاثر ہیں ، عالمی سطح پربڑا قدم ہے کہ کونسل کی طرف سے ایک ایسا اعلان ہواجس نے دنیابھرکی نظریں پاکستان پرمرکوزکردی ہیں۔
بائنانس کے بانی چانگ پین گڑا (سی زیڈ) کو سٹریٹجک ایڈوائزر مقررکردیاگیا، یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے دنیاکے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کی بنیاد رکھی اور جن کی ذاتی دولت بسا اوقات 100ارب ڈالر سے بھی تجاوزکرچکی۔پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کیلئے ایسی عالمی شخصیت کوریاستی سطح پر مشیر مقرر کرنا ایک غیرمعمولی پیشرفت ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ خطے کا کوئی دوسرا ملک، حتی کہ بھارت بھی ایسی کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔
ٹرمپ کی حمایت یافتہ بلاک چین کا ساتھ ایک اور حیران کن پیشرفت ہے جس میں پی سی سی نے ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایف ایل) کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کئے۔ یہ ایک امریکی بلاک چین منصوبہ ہے جسے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔
خطے میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار جس وقت خطے میں سرحدی تناو¿ کی خبریں گرم تھیں، اس وقت پاکستان کی یہ سٹریٹجک پیشرفت عالمی میڈیا میں موضوع بنی۔
اتوار کو 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کی اچانک پاکستان آمد اور پھر چند گھنٹوں کے بعد بھارت میں لینڈنگ ، حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عالمی اقتصادی جنگ نے سونے کو ایک بار پھر آخری سہارا بنا دیا
اسلام آباد:عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں اور خودمختار ریاستوں نے سونے کی جانب تیزی سے رخ کیا ہے، موجودہ عالمی تناؤ، تجارتی پابندیاں، اور بڑھتی ہوئی اقتصادی جنگ نے سونے کو ایک بار پھر آخری سہارا بنا دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات عالمی مارکیٹوں میں ہلچل کا باعث بنے ہیں، امریکی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی گئی، ڈالر کمزور ہوا، اور حیران کن طور پر امریکی ٹریژری بانڈز جو ہمیشہ محفوظ پناہ گاہ سمجھے جاتے تھے، تیزی سے فروخت ہونا شروع ہو گئے۔
مزید پڑھیں: سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی
اسی تناظر میں سونا ایک بار پھر عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا ہے، اپریل 2025 کے اختتام تک سونے کی قیمت 3,300 ڈالر فی اونس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی، عالمی مرکزی بینکوں نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 290 ٹن سے زائد سونا خریدا جو ایک ریکارڈ ہے۔
چین، ترکی، بھارت، اور خاص طور پر جرمنی جیسے ممالک نہ صرف سونا خرید رہے ہیں بلکہ اسے اپنے ممالک میں منتقل بھی کر رہے ہیں، جرمن حکومت نے نیویارک اور پیرس سے 670 ٹن سونا واپس فرینکفرٹ منتقل کر لیا ہے، جب کہ سیاسی دباؤ بڑھنے کے باعث باقی ذخائر کی واپسی پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔