پانی پربھارت کایکطرفہ فیصلہ جنگی اقدام تصورکیاجائےگا: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ پانی پربھارت کایکطرفہ فیصلہ جنگی اقدام تصورکیاجائےگا،پاکستان کسی بھی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائےگا لیکن جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیں گے۔
اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے، خصوصاً ہمارے خطے کو اس وقت سنگین صورتحال کا سامنا ہے، امن و خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔
پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے، ہم نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا مقصد بھارت میں جاری آزادی کی تحریکوں سے توجہ ہٹانا ہے، کئی بھارت ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، بھارت خطے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند دنوں کے دوران مختلف ممالک کی قیادت سے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی ہے، وزارت خارجہ میں مختلف ممالک کے سفیروں اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بریفنگ دی گئی۔
ایران نے قاسم بصیر نامی بیلسٹک میزائل تیارکر لیا
اسحاق ڈار کا کہنا تھا بھارتی پابندیوں کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلے کیے، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کیا گیا، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم کرنے کا مجاذ نہیں، بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے اقدامات کا اسی زبان میں جواب دیا، پاکستان خطے میں امن کے لیے پرعزم ہے۔
حمزہ علی عباسی نےنکاح پڑھانے کی ویڈیو پر تنقیدکا مدلل جواب دے دیا
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کا رچایا ہوا ڈراما ہے، عالمی رہنماؤں نے پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرنا ہماری پالیسی ہے، تاہم پہلگام فالس فلیگ کے دس منٹ کے اندر مقدمے کا اندراج سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں جارحیت کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ ہوا، خطے میں صورتحال تبدیل ہو رہی ہے لیکن پاکستان کسی بھی صورتحال میں پہلا قدم نہیں اٹھائےگا، اگر جارحیت مسلط کی گئی تو پورے قومی عزم اور طاقت کے ساتھ بھرپور جواب دیں گے۔
ماڈل ٹاؤن:مسلح افرادکاباپ بیٹےپرتشدد،فوٹیج سامنےآ گئی
ان کا کہنا تھا بھارتی فضائیہ کی مہم جوئی کے عزائم کو ہم نے لمحوں میں ناکام بنایا، پاکستان کبھی بھی کسی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عالمی برادری خطے کی صورتحال پر فوری نوٹس لے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا اقوام متحدہ مقبوضہ علاقوں پر حق خودارادیت کے بارے میں واضح قرار دادیں منظور کر چکی، مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، مسئلہ کشمیر کو کسی صورت بھی پس پشت نہیں ڈالا جائےگا، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
رومیسہ خان نے لڑکوں سے دور رہنے کی وجہ بتادی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایک وزیراعظم کو جہاز سے اتارا گیا، آج شہباز شریف کو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے ہی ایک وزیراعظم کو غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر جہاز سے اُتار دیا گیا تھا، لیکن آج تاریخ نے رخ بدلا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عزت و وقار کسی سیاسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہے۔
سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں موجود شخص کو یہ اندازہ ہی نہیں کہ پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی تذلیل کرنے کی کوشش کی گئی مگر سعودی عرب میں جو عزت ملی وہ سب کے سامنے ہے۔ سعودی قیادت نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ صرف کاغذی معاہدہ نہیں بلکہ ایک عظیم دفاعی کامیابی ہے۔ حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملنا ہمارے ملک کے لیے سب سے بڑی سفارتی اور تاریخی کامیابی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج شہر کے عوام کے لیے 33 الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں، پورے شہر کے لیے 60 اور سرگودھا ڈویژن کے لیے مجموعی طور پر 105 بسیں فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید بسیں عوام کو معیاری اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر دل کے امراض کے علاج کے لیے بڑے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر حیرت ہوئی کہ پورے سرگودھا ڈویژن میں کارڈیالوجی اسپتال موجود نہیں تاہم اب ’نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی‘ پر باقاعدہ کام شروع ہوگیا ہے۔ اس اقدام سے دل کے مریضوں کو فیصل آباد یا دیگر شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب نے حالیہ دنوں تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا۔ 3 دریاؤں میں آنے والے پانی سے 27 شہر اور 5 ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔ مگر حکومت کی بروقت تیاری کی بدولت بڑے پیمانے پر نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، متاثرہ خاندانوں کو خیمے اور خوراک فراہم کی گئی جبکہ 22 لاکھ سے زائد مویشی بھی بچا لیے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں