پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی عوام اور ماہرین نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
نئی دہلی – پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت میں مودی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔
شہریوں اور ماہرین نے انٹیلیجنس کی ناکامی کو واقعے کا اصل سبب قرار دیا ہے، جب کہ کئی سوالات بھارتی حکومت کے لیے مشکل صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔
بھارتی خواتین شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "بھاری سیکیورٹی کے باوجود حملہ آور موقع واردات تک کیسے پہنچے؟"۔ ان کا کہنا تھا کہ "لوگوں کو قتل کرنے کے بعد دہشت گردوں کا فرار ہونا نظام کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے سے سکیورٹی خدشات موجود تھے تو بروقت اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی ایجنسیز کی مکمل ناکامی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو پاکستان پر الزامات لگانے کے بجائے اپنی عوام کے سخت سوالات کا جواب دینا چاہیے۔
ماہرین نے کہا کہ بھارت کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں واضح اشارہ دے رہی ہیں کہ یہ فالس فلیگ آپریشن مودی سرکار کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
— فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔
وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا، یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں جاری منصوبے علاقے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔