قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔
اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال بھی کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔
جنوبی کوریا کے ایک ہوٹل سے جاننے والے کی رقم چرا کر بیرونِ ملک فرار کی کوشش کرنے والا چینی شخص ایئرپورٹ پر گرفتار
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں جبکہ وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل (5 مئی) کو طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی 2025 (بروز پیر) شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔
صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا 5 مئی کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہوگا۔
خطے کی صورتحال: محسن نقوی آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے
مزید :