2025-11-04@20:17:52 GMT
تلاش کی گنتی: 80

«کرایہ داری سیلنگ»:

    سٹی 42: وفاقی ملازمین کے لیے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کردیا گیا۔وزارت ہاؤسنگ نے کرایہ داری سیلنگ کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت ہاؤسنگ و ورکس کا نیا اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوگا، رہائشی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے مقرر کیا گیا ۔ وفاقی حکومت کے تمام ملازمین (بی ایس-1 تا 22) کے لیے اضافے کی منظوری دے دی گئی ، اضافہ کا اطلاق چھ خاص اسٹیشنز پر ہو گا۔  آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا بڑے شہروں میں کرایہ جات میں اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑھتے کرایوں میں بڑا ریلیف دے گا۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کر دیا، وزارتِ ہاؤسنگ و ورکس نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ ڈان نیوز کے مطابق ترجمان وزارت ہاؤسنگ کے مطابق نئی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے طے کی گئی ہیں، اور اس کا اطلاق وفاقی حکومت کے تمام ملازمین بی ایس-1 تا 22 پر ہو گا۔ ترجمان وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق فی الحال 6 بڑے اسٹیشنز پر کیا گیا ہے، وزارت کے مطابق بڑے شہروں میں بڑھتے ہوئے کرایوں کے پیشِ نظر یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے...
    وفاقی ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85فیصد اضافہ ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85فیصد اضافہ ،وزارت ہاوسنگ نے کرایہ داری سیلنگ کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،وزارت ہاوسنگ و ورکس کا نیا اضافہ یکم نومبر 2025سے نافذ ہو گیا ، رہائشی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے مقرر کی گئی ہیں وفاقی حکومت کے تمام ملازمین (بی ایس-1 تا 22)کیلئے اضافے کی منظوری، اضافہ کا اطلاق چھ خاص اسٹیشنز پر ہو گا،بڑے شہروں میں کرایہ جات میں اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑھتے کرایوں میں بڑا ریلیف دیگا۔وفاقی وزیر ہاوسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی...
    ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 86 فیصد اضافہ اور توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی...
    ویب ڈیسک:پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ سیکیورٹی انویسٹمنٹ فرینڈلی کمپلیکس (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری ہے۔ حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی کمپنیوں کی منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 86 فیصد زیادہ ہیں۔توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی...
    ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کے بعد وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری کردیا۔ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نیا آفس میمورنڈم جاری کر دیا، کرایہ کی نئی حد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے لیے مقرر کی گئی، نئے کرایہ کی حد فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی۔ اسلام آباد میں گریڈ 1 تا 2 ملازمین کے لیے کرایہ کی حد 13 ہزار روپے مقرر، دیگر اسٹیشنز پر گریڈ 1 تا 2 ملازمین کے لیے حد 12 ہزار 193 روپے کی گئی۔  فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست گریڈ 3 تا 6 کے لیے اسلام آباد میں 20 ہزار 313...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سازش یہ تھی کہ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے والی صنعتوں کا انخلا کرایا جائے، کچھ لوگ سازش کا شکار ہوئے یہاں سے گئے، ٹیکس پیئر ملک کا اثاثہ آنکھوں پر بٹھاکر مسائل حل کریں گے۔ کاٹی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو جتنی سہولیات دیں گے اتنی ہی صنعتکاری ممکن ہوگی، صنعت کے ساتھ روزگار بڑھے گا، معیشت کا پہیہ چلے گا، حالات بہتر ہوں گے، اگر زراعت کو ہم نے آخری ترجیح رکھنا ہے تو ملک کا پہیہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گندم کی امدادی قیمت نہ دی، کسان کو اگر سبسڈی نہیں دیں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر میں پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کیا جا رہا ہے جب کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے اسے تسلیم کیا۔ ’’فارن پالیسی‘‘ کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط  ہیں، یہ معدنی ذخائر  اعلیٰ عالمی معیار اور برطانیہ کے رقبے سے دوگنا ہیں۔ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری،  باہمی معاہدوں سے پاکستان اور سرمایہ کار ممالک دونوں کو معاشی، تکنیکی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔ امریکی جریدے کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادہ کرنے کے لئیے قومی معدنی پالیسی 2025ء مرتب کی گئی، قومی معدنی پالیسی کے2025ء کے ثمرات پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔ بین...
    لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں ٹیکس فری خصوصی سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاک-سعودی بزنس فورم کے چیئرمین منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جہاں سعودی وفد کو حکومت پنجاب کے نمایاں اقدامات اور پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سعودی وفد نے پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو قابل تحسین قرار دیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع سے بھی آگاہ کیا اور سعودی وفد کے شرکا نے صوبےمیں لائیواسٹاک، کان کنی، انفرا اسٹرکچر، میٹ،آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں اظہار دلچسپی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم...
    پاکستان اور سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو ایک مستقبل بین معاشی شراکت داری میں تبدیل کریں گے، جس سے نجی شعبے کے اشتراک، علاقائی استحکام اور تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ آج اسلام آباد میں سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد شریک ہوا۔ یہ اجلاس سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے زیرِ اہتمام، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اور وزارتِ تجارت کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ سعودی وفد میں معدنیات، توانائی، زراعت و لائیو اسٹاک، تعمیرات، بنیادی ڈھانچے، سیاحت...
    سندھ  کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن الیکٹرک ٹیکسی سروس اور پنک ٹیکسی سروس منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت  کے لیے مسلسل متحرک ہیں جب کہ صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے لیے انہوں نے اپنی کاوشیں مزید تیز کردی ہیں۔ معروف ملٹی نیشنل برقی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے وفد  نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات  کی، ملاقات میں کمپنی کے نمائندوں نے اپنی برقی گاڑیوں کے ماڈلز، خصوصیات اور ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیاہے کہ ایک تقریب میں اسرائیلی سفارتکاروں نے کہا کہ  اسرائیل اور ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی لیکن انہوں نے امید کے مطابق پرفارم نہیں کیا ۔ ڈیجیٹیل چینل ’ٹی وی ٹوڈے‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز سید نے دعویٰ کیا کہ میں ایک ملک میں تھا جہاں ایک تقریب میں اسرائیل کے سفیر بھی آئے ہوئے تھے، یہ ایک نجی محفل تھی، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہاں کون کون بیٹھا ہواہے ،تو انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل اور ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی ہے  لیکن عمران خان سے جو امیدیں تھیں انہوں نے اس کے...
    اسلام آباد: حکومت نے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کیپٹن رٹائرڈ محمد محمود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 21 کے شکیل درانی کی خدمات نیب کے سپرد کر دیں، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج ایس آئی ایف سی جمیل احمد قریشی کو سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا۔ گریڈ 20 کے محمد کریم خان جوائنٹ سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات کردیئے گئے، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے صدام منور کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ او ایم جی کی سدرہ خان اقتصادی امور ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کر دی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ چین کے ساتھ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی سرمایہ کار ایپ کی آپریشنز کا کنٹرول امریکہ کے اندر سنبھالیں گے۔ امریکی قانون ساز کئی برسوں سے ٹک ٹاک کو لے کر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ڈیٹا پرائیویسی اور نوجوان امریکیوں پر چین کے ممکنہ اثرات ہیں۔ اسی وجہ سے بائیٹ ڈانس، جو ٹک ٹاک کی اصل کمپنی ہے، پر یا تو امریکی سرمایہ کاروں کو شئیرز دینے یا پھر امریکا میں پابندی کا سامنا کرنے کا دباؤ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو: ٹک ٹاک...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے چین میں یوٹونگ بس کمپنی کے حکام سے ملاقات کرکے انہیں سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ملاقات میں سندھ میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ٹرانسپورٹ و متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔  یوٹونگ کے حکام نے وزراء کو اپنی نئی اور جدید ماڈل بسوں کے بارے میں بریفنگ دی، یوٹونگ حکام  نے پاکستان بالخصوص سندھ میں بسیں متعارف کرانے میں دلچسپی  کا اظہار بھی کیا۔    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، دھابیجی...
    غزہ نسل کشی کے دوران بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت اور اسرائیل نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کر دیے۔یہ معاہدہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ کے دورۂ بھارت کے دوران طے پایا، جہاں انہوں نے اپنی بھارتی ہم منصب نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی۔اسرائیل کے مطابق یہ پہلا معاہدہ ہے جو بھارت نے اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کے کسی رکن ملک کے ساتھ کیا ہے۔معاہدے کے تحت سرمایہ کاروں کو ریگولیٹری تبدیلیوں اور اثاثوں کی ضبطی جیسے خدشات سے تحفظ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تنازعات کے حل کے لیے...
    بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ اسرائیل کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے OECD (اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم) کے کسی رکن ملک کے ساتھ اس نوعیت کا معاہدہ کیا ہے۔ معاہدہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ کے بھارت کے دورے کے دوران طے پایا، جہاں انہوں نے بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کی۔ معاہدے کے تحت، دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری میں تحفظ دیا جائے گا۔ اس میں ایسی یقین دہانیاں شامل ہیں کہ اگر کبھی قوانین میں تبدیلی ہو یا اثاثے...
    ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اوسلو:(آئی پی ایس) ناروے کے 2 ٹریلین ڈالر مالیت کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے اسرائیل سے تمام بیرونی سرمایہ کاری معاہدے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس فیصلے کے تحت 11 اسرائیلی کمپنیوں سمیت متعدد بیرونی سرمایہ کاری منصوبے بند کر دیے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق فنڈ نے ایک ایسے اسرائیلی جیٹ انجن گروپ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی تھی جو لڑاکا طیاروں کی مرمت اور اسرائیلی فضائیہ کو مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔ فنڈ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اب اسرائیل میں سرمایہ کاری صرف اسٹاک مارکیٹ میں شامل چند مخصوص...
      مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی ،اسرائیلی کمپنی تامار گیس فیلڈ میں22 فیصد کی حصہ دار ، پاک عرب ریفائنری میں40 فیصد کی شراکت دار ی ، ابو ظہبی پورٹس گروپ اسرائیلی کا شراکت دارکے پی ٹی سے بھی معاہدہ ڈی پی ورلڈ کا اسرائیل کمپنی ڈوور ٹاور گروپ سے معاہدہ، قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سمیت دیگر شعبہ جات میں فعال ،اسرائیل میں شراکت دار یواے ای کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار رپورٹ / منور علی پیرزادہ پاکستان میں ابراہیمی معاہدے کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے،متحدہ عرب امارات کی اسرائیلی شراکت دار کمپنیوں کا پاکستانی معیشت پر برسوں سے غلبہ ہے مگر اب مزید نئے شعبوں کو اپنی گرفت میں لینے کے لیے مختلف کمپنیاں سرگرم عمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ الٹرا پراپرٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی نے اس پیش رفت سے متعلق آگاہی جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اپنے نوٹس میں دی۔کمپنی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق نئے قائم کردہ ادارے کو غیر منقولہ جائیداد کی مارکیٹنگ اور ترقیاتی سرگرمیوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس میں فروخت اور کرائے دونوں مقاصد کے لیے رہائشی و تجارتی منصوبے شامل ہوں گے۔تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ادارے کا قیام متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں اور تمام قانونی ضوابط کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مجوزہ ذیلی...
    شرجیل میمن : فائل فوٹو  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروا لیا ہے، ایک کو گرانے کا کام جاری ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، نئے ڈی جی ایس بی سی اے نے افسران کو 15دن میں اثاثے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ سانحۂ لیاری: جاں بحق 27 میں سے 20 افراد کا ہندو کمیونٹی سے تعلق ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رامناتھ مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری میں گرنے والی بلڈنگ میں ملبے تلے دب کر مرنے والے 27 میں سے 20...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )سی پیک ٹوکی مکمل صلاحیت کا ادراک پاکستان کو ایک اہم تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کر سکتا ہے آنے والا مالی سال بنیادی ڈھانچے کے فوائد کو جامع اقتصادی ترقی میں ترجمہ کرنے کی پاکستان کی صلاحیت کو جانچے گا.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ بات چیت کے دوران، انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز، اسلام آباد کے ایک سینئر محقق شاہد محمود نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ نئی رفتار حاصل کر رہا ہے جو پاکستان کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے گہرے اقتصادی انضمام کی طرف منتقلی کا ایک اہم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری جو کہ جی ڈی پی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کو سست روی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بہت سے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور سرمایہ کار متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کرنے پر مجبور ہیں. ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سرمائے کی بڑھتی ہوئی پرواز کی وجہ ملک میں معاشی عدم استحکام، متضاد پالیسیاں اور بھاری ٹیکس ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحانات برقرار رہے تو پاکستان کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کی اہم رفتار کھونے کا خطرہ ہے جسے طویل عرصے سے ترقی اور روزگار کا محرک سمجھا جاتا ہے.(جاری ہے)...
    ایران ، اسرائیل کشیدگی: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، سونے کی قیمت میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کا عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی اثر دیکھا جا رہا ہے ، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش میں سونے کی عالمی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث نکئی انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ ادھر ہانگ کانگ کی ہینگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بجٹ سے وابستہ مثبت توقعات نے کیپٹل مارکیٹ کو زبردست تیزی کی طرف دھکیل دیا۔مارکیٹ میں آج ایک ایسا وقت دیکھا گیا، جب نہ صرف ریکارڈ بنا بلکہ معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے اندازوں سے بھی بڑھ کر کارکردگی نظر آئی، جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 126028 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، جو ملکی مالیاتی تاریخ کا ایک سنگ میل ہے۔یہ غیر معمولی اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک کے کاروباری طبقے میں اعتماد بحال ہوا  اور جس کے تحت...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے ساتھ ہی انڈیکس نے 1 لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ کاروباری حلقوں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد، مالیاتی پالیسی میں تسلسل اور متوقع معاشی اصلاحات کے باعث دیکھی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اگر برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید بہتری کا امکان ہے، تاہم عالمی مالیاتی حالات اور ملکی سیاسی منظرنامہ اسٹاک مارکیٹ کی سمت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں نے موجودہ تیزی کو ملکی معیشت...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے جمعرات کے روز نئی تاریخ رقم کی، جب کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 125,000 پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کر گیا۔ کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں 1,138 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 125,490 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو کہ تقریباً 0.91 فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت قرض لے کر ریلیف دے رہی ہے، اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس سے ایک دن پہلے بدھ کو بھی انڈیکس میں 2,328 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا تھا، جس سے مارکیٹ 124,352 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جو پچھلے دن کے مقابلے میں 1.91 فیصد زیادہ تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ تیزی مختلف اہم شعبوں میں سرمایہ کاری...
    — فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے، الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں غیرمعمولی پیش رفت چاہتے ہیں۔شرجیل میمن اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وفد کی ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اے ڈی بی کے وفد نے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔  مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، شرجیل میمنعید الاضحیٰ پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی کی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں...
      عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ حکومت سندھ کی جانب سے مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کا موقع خاندانوں...
    سینئر صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور مثر کارروائی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے...
    عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام سے ناجائز اور زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سندھ حکومت نے بھرپور مہم کا آغاز کر دیا ہے، سینیئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کا موقع خاندانوں کے ساتھ منانے کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔ شرجیل انعام میمن نے...
    چین کی برازیل سمیت 5 ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق یکم جون 2025 سے  ہو گا،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن   نے رسمی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یکم جون 2025 سے لے کر 31مئی 2026 تک ، چین برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور  یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری  پالیسی کا آزمائشی اطلاق  کرے گا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے  وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے     اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے،  وہ   ویزا فری پالیسی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اصلاحات نہیں کر رہا بلکہ خود کو تبدیل کر رہا ہے۔یہ کاروبار کے لیے کھلا ہے اور اْن سرمایہ کاروں کے لیے موزوں ہے جو اثر، وسعت اور یقین چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات لندن میں منعقدہ ایک اسٹریٹجک اجلاس کے دوران کہی، جس میں عالمی سطح کے ممتاز سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن میں آمْنڈی کے ایمرجنگ مارکیٹس فکسڈ انکم پورٹ فولیو منیجر اولیور ولیمز اور لائنز ہیڈ گلوبل پارٹنرز کی ماڈ لی موئن شامل تھیں۔ اجلاس میں پاکستان کی معیشت، اصلاحات کے ایجنڈے اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی میکرو اکنامک بحالی کا تفصیلی...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اصلاحات نہیں کر رہا بلکہ خود کو تبدیل کر رہا ہے، یہ کاروبار کے لیے کھلا ہے اور یہ سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ انہوں نے یہ بات لندن میں منعقدہ ایک اسٹریٹجک اجلاس کے دوران کہی، جس میں عالمی سطح کے ممتاز سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ ان میں آمُنڈی کے ایمرجنگ مارکیٹس فکسڈ انکم پورٹ فولیو مینیجر اولیور ولیمز اور لائنز ہیڈ گلوبل پارٹنرز کی ماڈ لی موئن شامل تھے۔ اجلاس میں پاکستان کی معیشت، اصلاحات کے ایجنڈے اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی میکرو اکنامک بحالی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جس میں...
    کراچی: ملک میں اپریل 2025 کے دوران کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی اور اس کے نتیجے میں ایس ای سی پی میں کارپوریٹ سیکٹر کی دو ہزار 956 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس سے ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو لکھ 52ہزار 321 تک پہنچ گئی۔ ایس ای سی پی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تقریباً 99.9 فیصد نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اب ڈیجیٹل طور پر کی جا رہی ہے، جو ایس ای سی پی کی جانب سے ایک مربوط، ٹیکنالوجی پر مبنی ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ نئی کمپنیوں کے حوالے سے کہا گیا کہ رجسٹرڈ ہونے والی نئی کمپنیوں میں سے 56فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ...
    زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے ۔ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 11سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی...
    چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے نیشنل لائبریری آف پاکستان میں ایک اہم سیمینار بعنوان “مشترکہ خواب، مشترکہ ترقی: جدیدیت کے دس برسوں کا سفر” منعقد ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ ایک دہائی پر محیط جدیدیت، ترقی، اور دوستی کے سفر کا جائزہ پیش کیا گیا۔پیر کے روزتقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دس سال قبل دورہ پاکستان، دونوں ممالک کے مابین...
    ممتاز عالمِ دین اوروفاق المدارس العربیہ کے صدر،مفتی تقی عثمانی صاحب، نے کہا ہے :’’اسرائیلی مصنوعات ہی کا نہیں بلکہ اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ بھی کیا جائے اور اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج بھی کیا جائے ، لیکن پُرامن رہیں۔اسلام اعتدال کا دین ہے۔ جذبات میں آ کر توڑ پھوڑ کرنے کا دین نہیں ہے ۔ کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا شریعت میں حرام ہے ۔‘‘مفتی اعظم پاکستان ، قبلہ منیب الرحمن، نے بھی غزہ میں اسرائیلی تازہ مظالم اور خونی وارداتوں کے خلاف اسرائیل کے خلاف احتجاج اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ بارے کھلا بیان دیا ہے ۔ ساتھ ہی مگر یہ بھی ارشاد فرمایا ہے کہ احتجاج کنندگان کو عوام کے...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی اور ان کے داماد، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہُل نے تھانے ویسٹ میں 7 ایکڑ اراضی خرید لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹی اور ان کے داماد نے مہاراشٹرا کے علاقے تھانے ویسٹ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں نے مل کر تھانے کے اووالے علاقے میں واقع سات ایکڑ زمین کا ایک پلاٹ خریدا ہے، جس کی مالیت تقریباً 9.85 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ A post common by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar) اداکار کی جانب سے یہ سرمایہ کاری موجودہ رئیل اسٹیٹ رجحانات کے پیشِ نظر ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ تھانے...
    سیکریٹری اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) جمیل قریشی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اب سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات ایس آئی ایف سی میں ایک جگہ دستیاب ہوں گی۔اسلام آباد میں اوورسیز ہاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب میں جمیل احمد نے  کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ون ونڈو آپریشن ملے گا، کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔جمیل قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس پروپوزل کے ساتھ ایس آئی ایف سی آئیں یا ای میل کریں، وعدہ کرتا ہوں 24 گھنٹے میں جواب ملے گا، ایس آئی ایف سی کا اپنا ویزہ ہے ویب سائٹ پر جائیں، ویزہ اپلائی کریں۔
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مکائیل جباروف 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور سرمایہ کاری منصوبوں پر معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر اتفاق ترجمان کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران مکائیل جباروف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ آذربائیجانی وزیر کی قیادت میں وفد کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سرمایہ کاری امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آذربائیجان پاکستان ترجمان دفتر خارجہ...
    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرے گی، اگر کوئی ٹرانسپورٹر اضافی کرایہ وصول کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی سندھ حکومت نے عید الفطر کے بعد اضافی کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد واپس آنے والے مسافروں کو غیر قانونی طور پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ، پولیس، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے اشتراک سے سخت...
    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 اسلام آباد میں 8 اور 9 اپریل کو منعقد ہوگا۔ ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کی آمد متوقع ہے۔ حکومت کی نئی منرل پالیسی 2025 سے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے 2028 تک سونے اور تانبے کی پیداوار کی توقع ہے۔ پاکستان کی  معدنی برآمدات سالانہ 2.8 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔
    فوٹو: فائل محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے زائد کرایوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا، زائد کرایوں کے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عید کے دوران بھی کرایہ کنٹرول میں رکھنےکے لیے مہم جاری رہے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسافر زائد کرایہ وصولی کی فوری اطلاع دیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔
    کراچی: رئیل اسٹیٹ سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر 2 سال کی خرابی معاشی حالات کے بعد جلد تیزی کی جانب گامزن ہونا شروع ہوگا کیونکہ تمام معاشی اشاریے معاشی استحکام کو ظاہر کررہے ہیں اور بیرون ملک سے آنے والے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ بھی اس کو ظاہر کرتا ہے۔  تجارتی بینکوں کی جانب سے بچت پر ادا کیا جانے والا منافع پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی کے باعث کم ہوگیا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ بھی اب لگتا ہے کہ اپنی انتہائی سطح کو چھوچکی ہے۔ امریکا میں مقیم پاکستانی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کار انوش احمد کا کہنا ہے کہ اچھے اور مہنگے علاقوں میں قائم ہونے والی نئی ہاؤسنگ...
    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم آئندہ ماہ کی آٹھ اور نو تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگا۔یہ فورم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کی برآمدات اور اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔منرل انویسٹمنٹ فورم میں کان کنی کی ترقی پر بات چیت کے علاوہ جدید ٹیکنالوجیز اور وسائل کی نمائش بھی ہو گی۔فورم میں پاکستان کی حالیہ پالیسی اصلاحات، بشمول نیشنل منرل ہارمونائزیشن فریم ورک کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ اشتہار
    سندھ حکومت نے عوام کو اضافی کرایوں سے بچانے کے لیے عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عید کے دوران کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام اضافی کرایہ دینے کے بجائے شکایت درج کروائیں تاکہ حکومت ایکشن لے سکے۔ Post Views: 1
    سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن — فائل فوٹو  سینئر صوبائی وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے عید الفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنرز کو کرایہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دیں۔اُنہوں نے کہا ہے کہ عید پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ پی پی نے کراچی میں بھتہ، لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں، شرجیل میمنسینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتہ، بوری بندلاشیں اور ہڑتالیں بند کرا دیں ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے...
     ویب ڈیسک: سندھ کے سینئر  وزیر شرجیل میمن  نے عیدالفطرپر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔  ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عید پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں،کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  سینئر وزیر نے ڈی آئی جی ٹریفک اورکمشنرزکوکرایہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی۔ سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا   شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو متعین کردہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا حتیٰ کہ کوئی ٹرانسپورٹر...
    کراچی: سندھ حکومت نے عید پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ سندھ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ حکام کو کرایہ کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کر دیے، ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنرز کو غیر قانونی کرایہ بڑھانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عید کے موقع پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت...
    کراچی: سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای وی بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز شروع کی گئیں، سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے بہت شعبے ہیں، برطانوی بزنس مین یہاں سرمایہ کاری کریں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن بھی موجود رہے۔ شرجیل انعام میمن نے معزز مہمانوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی بھی پیش کیں۔ شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ صحت، ہاؤسنگ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے، حکومت سندھ کی جانب...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔پی پی رہنما کا...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ خواتین کو...
    باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذر بائیجان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا اور 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اپریل میں دستخط ہوں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے دورے کی دعوت اور بھرپور میزبانی پر صدر الہام علیوف کا مشکور ہوں، باکو کی طرز پر اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنانے میں مصروف ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبوں سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے، طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا جبکہ 2 ارب ڈالر سرمایہ...
    کراچی:  چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سندھ میں ای وی گاڑیوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے وفد کو سندھ میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی ملاقات میں سیکریٹری ٹراسپورٹ اسد ضامن اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو کی بھی شرکت کی۔ چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر بعائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ضروری مراعات اور کاروبار دوست ماحول کی تمام...
    اسلام آباد: پاکستان نے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا اور اُس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ چیمبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن آذربائیجان اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ چیمبر آف کامرس سے سرمایہ...
    لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب کی صوبائی کابینہ نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یہ منظوری دے دی کہ سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، ڈاکومینٹیشن بعد میں ہوگی۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہوا جس میں 90نکات پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، کابینہ میں صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلیے یہ فیصلہ کیا کہ سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، دستاویزی کارروائی بعد میں ہوتی رہے گی۔کابینہ اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون انڈسٹریل اسٹیٹ، اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے زیرو ٹائم ٹوا سٹارٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔
    ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم کی دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے ڈی پی ورلڈ کے وفد کے پاکستان کے حالیہ کامیاب دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان بامعنی سرمایہ کاری کے اشتراک کا باعث بنا، جو خوش آئند امر ہے۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیوں و تعاون سے پاکستان اور...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم کی دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے ڈی پی ورلڈ کے وفد کے پاکستان کے حالیہ کامیاب دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان بامعنی سرمایہ کاری کے اشتراک کا باعث بنا، جو خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیوں و تعاون سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں...
    کراچی:ملک میں رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکسوں میں کمی  سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے اپنے ویڈیو بیان میں خوشی کی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پراپرٹی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ حکومت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹیکسز میں کمی کر رہی ہے، جس سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ اپنے بیان میں محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت نے پراپرٹی کی خرید و فروخت اور منتقلی پر فائلرز کے لیے ٹیکس 13 فیصد سے کم کرکے 2...
    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے واضح کیا ہے کہ ایس ای سی پی میں کسی کمپنی کی رجسٹریشن اسے غیر قانونی ڈپازٹس جمع کرنے اور جعلی سرمایہ کاری شروع کرنے یا رئیل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کے بہانے سرمایہ کاری پر کوئی گارنٹی شدہ منافع پیش کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ نجی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی کو مسلسل ایسے افراد خصوصاً بزرگ شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو جعلی رئیل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اپنی بچت سے محروم ہوچکے ہیں۔ ایک بیان میں ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ یہ رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں...
    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے چینی الیکٹرک بس ساز کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کمپنی کو باضابطہ طور پر کراچی میں ای وی بس مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی۔ صوبائی وزیر برائے توانائی اور منصوبہ بندی و ترقی  سید ناصر حسین شاہ  بھی ملاقات میں شریک تھے۔  انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے گرین انرجی اور الیکٹرک موبلٹی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی  کرائی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں رعایت، زمین کی فراہمی اور ریگولیٹری منظوری کے عمل کو آسان...
    طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اکستان میں 20 سال سے ایک ڈالر فارن ایکسچینج نہیں آیا ہے، بیرونی سرمایہ کار پاکستانیوں کو مال فروخت کرنے کے لیے آتا ہے، ایسا بیرونی سرمایہ کار ہو جو یہاں مال بنا کر ایکسپورٹ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے۔ سابق وزیرِ خزانہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یہاں کسان کو مدد دینے کے لیے فرٹیلائزر فیکٹریز کو مدد دی جاتی ہے، پھر ہماری اجناس سستی ہونے کے سبب افغانستان، ترکمانستان چلی جاتی ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فارن انویسٹمنٹ کو بھول جائیں، پہلے یہاں کے مقامی...
    ---فائل فوٹو سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے۔ سابق وزیرِ خزانہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یہاں کسان کو مدد دینے کے لیے فرٹیلائزر فیکٹریز کو مدد دی جاتی ہے، پھر ہماری اجناس سستی ہونے کے سبب افغانستان، ترکمانستان چلی جاتی ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فارن انویسٹمنٹ کو بھول جائیں، پہلے یہاں کے مقامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ کاری کروائیں، پاکستان میں 20 سال سے ایک ڈالر فارن ایکسچینج نہیں آیا ہے، بیرونی سرمایہ کار پاکستانیوں کو مال فروخت کر نے کے لیے آتا ہے، ایسا بیرونی سرمایہ کار ہو جو یہاں مال بنا کر ایکسپورٹ کرے۔ نوکری پیشہ لوگوں کو اس وقت...
    کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے: مفتاح اسماعیل کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کسانوں کے حوالے سے اہم تجویز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خزانہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے۔ ہمارے یہاں کسان کو مدد دینے کے لیے فرٹیلائزر فیکٹریز کو مدد دی جاتی ہے، پھر ہماری اجناس سستی ہونے کے سبب افغانستان، ترکمانستان چلی جاتی ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ملک کا سسٹم آف گورننس فیل ہو چکا ہے، ثبوت یہ ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ بچے پاکستان میں سکول سے باہر ہیں، بھارت میں 11 لاکھ بچہ سکول سے باہر ہے، پاکستان...
    سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے کیا جس نے غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کے لیے ضوابط پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا ہے۔ ان ضوابط کے تحت غیر ملکی افراد اور اداروں کی ملکیت مجموعی طور پر کمپنی کے شیئرز کا 49 فیصد سے زیادہ کی سرمایہ کاری نہیں کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی اجازت ہوگی جو سعودی مالیاتی مارکیٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔ سرمایہ کاری کی اجازت دینا سعودی عرب کی اقتصادی حکمت عملی اور ولی عہد کے وژن 2030 کا...
    کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے بیان میں کہا کہ یہ اقدام بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور اس سے دونوں شہروں میں موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے سرمایہ بھی حاصل کیا جاسکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے مارکیٹ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ 2 مقدس ترین مقامات مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کی لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دیں گے، اس کی وجہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اس اقدام سے غیر ملکیوں کو ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے، جن کی آمدنی کا انحصار اسلامی زیارت پر ہے، یہ تیل کی...
    سعودی عرب: مکہ، مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز جدہ (آئی پی ایس )سعودی عرب کے مارکیٹ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ 2 مقدس ترین مقامات مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ کی لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دیں گے، اس کی وجہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اقدام سے غیر ملکیوں کو ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے، جن کی آمدنی کا انحصار اسلامی زیارت پر ہے، یہ تیل کی دولت سے مالا مال سلطنت کے لیے آمدنی کے سب سے بڑے ذرائع میں...
    اوورسیز پاکستانی اپنی فیملی کو پیسہ بھیجنے سے نہیں رکیں گے، مفتاح اسماعیل - فوٹو: فائل عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ نہ بھیجنے کی اپیل کرنا نامناسب ہے، بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا۔لندن میں پارٹی سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنی فیملی کو پیسہ بھیجنے سے نہیں رکیں گے۔ نواز شریف سے کوئی ناراضی نہیں، نہ غلط فہمی ہے، شاہد خاقان نواز شریف کو 8 فروری کو اللّٰہ نے موقع دیا، انہوں نے گنوا دیا، سربراہ عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افراط...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کو درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا تاکہ ان پر پیشرفت کو تیز کیا جا سکے۔ یہ بات جنوبی ایشیا کے لیے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی گئی۔ ملاقات میں حکام نے عالمی بینک کے تعاون سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبے ورلڈ بینک کے اشتراک سے زیر تکمیل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے عالمی بینک کی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت معاشی ترقی کے لیے نجی...
    سنجے بنگر کے بیٹے آریان بنگر نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی تبدیلی کی داستان شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ معروف کرکٹ کوچ سنجے بنگر کے 23 سالہ بیٹے آریان بنگر نے حال ہی میں اپنی زندگی کی جذباتی تبدیلی کی کہانی شیئر کی، جہاں وہ آریان سے عنایہ بنگر بننے کے سفر پر روانہ ہوئے۔ انسٹاگرام پر ایک ریل کے ذریعے، عنایہ نے 10 ماہ کے ہارمونی علاج اور اس کے اثرات پر بات کی، جس نے ان کے مداحوں اور کرکٹ کمیونٹی کو حیران کردیا۔   عنایہ بنگر نے بتایا کہ بچپن سے انہیں کرکٹ سے محبت تھی، لیکن وہ ہمیشہ یہ سوال کرتی تھیں کہ وہ لڑکی کیوں پیدا نہیں ہوئیں۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے سکول نہیں جاسکتے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کر سکتے، سرمایہ کار بنگلہ دیش اور بھارت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہاں امن ہے۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہاں 2 کروڑ بچے سکول نہیں جا سکتے، بجلی اور گیس کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ فیکٹری لگانا مشکل ہے، 61 فیصد ٹیکس صرف بجلی پر ہے، حکومت اسے کم کرے۔...
۱