— فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے، الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں غیرمعمولی پیش رفت چاہتے ہیں۔

شرجیل میمن اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وفد کی ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اے ڈی بی کے وفد نے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 

مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، شرجیل میمن

عید الاضحیٰ پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی کی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند سمجھتے ہیں، ہماری حکومت پبلک ٹرانسپورٹ میں انقلابی تبدیلی کے لیے پُرعزم ہے، ہم پہلے ہی پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس شروع کر چکے ہیں، دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس کا دائرہ کار بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولتیں دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شرجیل میمن سیکٹر میں

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا

پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، ماہرین
  • پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
  • حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن
  • صدر مملکت کی شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت