سانحۂ لیاری، گورنر سندھ نے متاثرین کو راشن بیگ اور کھانا بھجوایا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کو راشن بیگز اور کھانا بھیجا گیا۔
کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ روز لیاری کے دورہ میں متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں راشن بیگز اور کھانا بھیجیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک اور بچی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی
اسکرین گریبگوجرانوالہ کے علاقے ایمن آبادمیں سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ ایک اور بچی جاں بحق ہو گئی۔
گوجرانوالہ میں 29 جون کو زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والی ایک اور بچی اسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔
زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہو گئی۔
صوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
ایمن آباد میں گھر میں سالگرہ تقریب کے لیے کیک اور کھانا باہر سے منگوایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔