کولڈ پلے اسکینڈل: کرسٹن کیبوٹ اور اینڈریو کیبوٹ کے درمیان طلاق کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں پیش آنے والے وائرل اسکینڈل کے بعد ایسٹرنومر کمپنی کی سابق ایچ آر ایگزیکٹو کرسٹن کیبوٹ کے شوہر اینڈریو کیبوٹ کے درمیان طلاق کی تصدیق ہوگئی۔
ایک ماہ قبل کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران اچانک کرسٹن کیبوٹ اور کمپنی کے سابق سی ای او اینڈی بائرن کی قربتیں سامنے آئیں تھیں، اس واقعے نے افیئر کی افواہوں کو جنم دیا اور کچھ ہی دنوں بعد دونوں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس واقعے کے تقریباً ایک ماہ بعد کرسٹن نے اپنے شوہر اینڈریو کیبوٹ سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی، تاہم اب اینڈریو کیبوٹ کی ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹن اور اینڈریو کئی ہفتے پہلے ہی خوش اسلوبی سے علیحدہ ہو چکے تھے، طلاق کا فیصلہ اس رات سے پہلے ہی زیر غور تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چونکہ اب طلاق کی درخواست عوامی ہو گئی ہے، اینڈریو کیبوٹ امید کرتے ہیں کہ قیاس آرائیاں ختم ہوں گی اور ان کے اہل خانہ کو وہ پرائیویسی حاصل ہو گی جسے وہ ہمیشہ ترجیح دیتے آئے ہیں۔
ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس معاملے پر مزید کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اینڈریو کیبوٹ
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دو رکنی کمیشن نے ممبر سندھ کی سربراہی میں کی۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ عوامی راج پارٹی کے صدر جمشید دستی نے استعفیٰ دیا ہے تاہم پارٹی کی جانب سے اس استعفیٰ کی تصدیق نہیں کی جارہی۔ حکام نے مزید کہا کہ عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔
اس موقع پر ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ جمشید دستی نے تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا، وہ دو پارٹیوں کے رکن کس طرح رہ سکتے ہیں؟۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔