بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، 24 گھنٹوں میں جواب دینے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: عمران خان کی بہنوں کی کوششیں رنگ لے آئیں، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ سے ملاقات کی۔
سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط چیف جسٹس کو پیش کیا جسے بڑے سکون سے سنا گیا۔ چیف جسٹس نے 24 گھنٹوں میں اس پر جواب دینے کی یقین دہانی کروائی۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان 9×11 فٹ کی کال کوٹھڑی میں قید ہیں اور انہیں اور ان کی اہلیہ کو جیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ملاقات میں چیف جسٹس کو عدلیہ بارے تحفظات اور جیل میں پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی پالیسی اور جیل ریفارمز پر ان پٹ لینے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل اصلاحات پر تجاویز دینے کا بھی کہا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے ایک یونیفارم پالیسی بنانے پر زور دیا۔
کھوسہ نے مزید کہا کہ میں نے تین ادوار کے مقدمات دیکھے ہیں لیکن کبھی وکلاءکی سر تا پا تلاشی نہیں لی گئی، آج یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔ فیملی کو بھی عمران خان سے علیحدگی میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو بتایا ہے کہ مقدمات کے ٹرائلز کو بلڈوز کیا جا رہا ہے، بنیادی حقوق کی پاسداری عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے کہا کہ آپ عدلیہ کے باپ ہیں اور باپ کی حیثیت سے آپ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہو گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس کو لطیف کھوسہ کھوسہ نے کہا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ، امن و امان کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروسز 24 گھنٹوں کیلیے بند
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلیے بند کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے امن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔ موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک بند رکھی جائے گی۔ دوسری جانب ڈیٹا سروس بند ہونے سے عوام الناس کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ طلباء، کاروباری شخصیات اور مختلف آن لائن شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوسری سوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹ سے متعل بھی افواہیں زیر گردش ہیں، تاہم محکمہ داخلہ نے سرکاری طور پر کسی خطرے سے متعلق اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے۔