ایم کیو ایم کا مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنیکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا کہ فاطمہ جناح کے ساتھ جو عمل ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت کی بدقسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بدقسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، حکومت مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مزار قائدؒ کا دورہ کیا، وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد، رکن سندھ اسمبلی معید انور، فیصل رفیق، جمال احمد، فوزیہ حمید، قراۃ العین، انجینیئر سید عادل عسکری شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے فاطمہ جناح کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے مزار قائد کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طحہٰ احمد نے کہا کہ فاطمہ جناح کے ساتھ جو عمل ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت کی بدقسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے منظوری دی عمارت بننے کی ان کا احتساب ہونا چاہیے، غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ فوری رکنا چاہئے، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول کیخلاف انکوائری کا آغاز ہونا تھا، اس کو ہٹا دیا گیا۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پانی لائنوں میں دستیاب نہیں، لیکن ٹینکر کے پاس موجود ہے، لیٹر دینا مسئلے کا حل نہیں، انسانی جانوں کا مسئلہ ہے، میں خود کل لیاری گیا ہوں وہاں بہت برا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ سے پوچھا جائے کہ کیسے کنکشن دیئے ان غیر قانونی تعمیرات کو، چھ ماہ کا کرایہ متاثرین کو دیا جائے اور ان کی معقول رہائش کا بندوبست کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت اس صوبے میں ہے، گھر کے باہر ایک اینٹ بھی رکھتے ہیں تو تمام ادارے آ جاتے ہیں، اس شہر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سب سے زیادہ ایم کیو ایم پاکستان نے آواز اٹھائی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم پاکستان متاثرین کو نے کہا کہ
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔