صدر مملکت کا پنجاب میں جوڑ توڑ کا پلان تیار، بڑے نام پی پی میں شمولیت کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرآصف علی زرداری نے مخدوم احمد محمود کو نئے ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نےپنجاب میں جوڑ توڑ کا پلان تیار کرلیا، پنجاب سے بڑے نام پی پی میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے مخدوم احمد محمود کو نئے ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب سے بڑے بڑے نام جس میں مستی خیل گروپ ، ایم پی اے راؤ کاشف کی شمولیت متوقع ہے۔اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ ، علی ترین اور اصغر علی شاہ کی بھی پی پی میں شمولیت متوقع ہے۔
صدر زرداری ملاقات میں مخدوم احمد محمود سے نئی شمولیتوں پر گفتگو کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر زرداری سے پنجاب میں بڑی شخصیات کا ملاقات کے بعد پی پی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:سندھ حکومت نے پینشن میں اضافہ کردیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی پی میں شمولیت
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔