تحریک انصاف پھرسڑکوں پر،بانی کی ہدایت پر احتجاج کا پلان فائنل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
طیب سیف :بانی تحریک انصاف کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے احتجاج کا پلان فائنل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حتمی پلان چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کی سفارشات کے بعد مرتب کیا گیاہے،پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی بجائے ہر صوبائی حلقے میں احتجاج کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج ایم پی اے لیڈ کرے گا جبکہ مقامی قیادت اور ایم این اے اسے سپورٹ کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے بھی حتمی پلان کی منظوری دے دی ہے،سیاسی کمیٹی نے تمام تر قیادت اور ایم پی ایز کو مقامی سطح پر متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔
بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
ذرائع کے مطابق پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق پانچ اگست تک بھر پور تیاریاں کی جائیں گی اورپانچ اگست کو بانی تحریک انصاف کا حکم ملتے ہی بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق کی ہدایت
پڑھیں:
عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ سائبر کرائمز ٹیم کی قیادت ایاز خان نے کی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم نے سوالات کیے کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے؟ آپ نے ایکس اکاؤنٹ کا ایکسیس کس کو دیا ہوا ہے؟ آپ کے ایکس اکاؤنٹ سے جو چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں کیا آپ کو علم ہے وہ ریاست کے مخالف ہوتی ہیں؟
ذرائع کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ میرا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے میں نہیں بتاؤں گا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگ لیا اور جواب وکلاء کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا۔
ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل موجود رہی۔