پیپلزپارٹی نے اقتدار کے بدلے دریا اور وسائل بیچ دیئے،ایاز لطیف پلیجو
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کو کرپشن، ڈاکو کلچر، پانی کی قلت اور منشیات نے تباہ کر دیا ہے۔ کینال اور کارپوریٹ فارمنگ سندھ کی تباہی کے منصوبے ہیں، پیپلز پارٹی نے اقتدار کے بدلے دریاں اور وسائل کو بیچ ڈالا ہے،تھوڑی سی بارش سے نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ سندھ میں قبائلی خونریزی، ڈاکوں کی حکمرانی، لاقانونیت، جہالت ہو اور عوام یرغمال ہوں، خوف کے ماحول میں لوگ خاموش اور قید رہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت چاہتی تو سندھ میں قانون و انصاف کی حکمرانی قائم ہو سکتی تھی، لیکن افسوس کہ اقتدار کے 18 سال میں سندھ کے ساتھ خطرناک سلوک کیا گیا، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ سندھی عوام خوشحال ہونے کے بجائے ان کے غلام بنے رہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھی عوام کو سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی سے امیدیں لگانے کے بجائے خراب طرز حکمرانی کے خلاف جدوجہد تیز کرنی چاہیے،اصل طاقت ہاری، مزدور اور محنت کش عوام ہیں۔ سندھ کے عوام کو مصلحتا ًخاموش بیٹھنے یا دوسروں کے اٹھنے کا انتظار کرنے کے بجائے خود اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ناانصافیوں کو برداشت نہ کریں، حق اور سچ کی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ حکمران کمزور ہیں، عوام کی خاموشی کرپٹ حکمرانوں کو طاقتور بناتی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ میں بدانتظامی کی وجہ سے بحران اور مسائل ہیں،کرپشن ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، سندھ حکومت کے تمام محکمے کرپشن کے مرکز بن چکے ہیں۔جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ سندھ میں ڈاکوں کی حکمرانی ہے، کچھ ڈاکو سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں لوگوں کو اغوا اور قتل کر رہے ہیں، جبکہ دوسرے ڈاکو سندھ کی دولت لوٹ رہے ہیں، کرپشن کر رہے ہیں اور وسائل کو ضائع کر رہے ہیں۔اس کے برعکس سندھ میں بھوک، بدحالی اور بیروزگاری ہے، صحت کی سہولیات موجود نہیں، تعلیمی نظام درہم برہم ہے، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں، پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ 18 سالوں سے جاری خراب طرزِ حکمرانی نے سندھ کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی سندھ حکومت رہے ہیں
پڑھیں:
ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر قیمت پر امت کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔