اسلام آباد ،سندھ،پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹس کے چیف جسٹز نے عہدے کا حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد/کراچی /پشاو ر / کوئٹہ (نمائندگان جسارت +اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان ہائی کورٹس کے چیف جسٹس نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔صدر زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف لیا۔ تقریب میں آئی ایچ سی کے ججوں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر اعلیٰ پنجاب
مریم نواز، وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور وکلا برادری نے شرکت کی۔دوسری جانب سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان ہائی کورٹس میں بھی نئے چیف جسٹس صاحبان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔الگ الگ تقریبات میں جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) کے چیف جسٹس کے طور پر، جسٹس روزی خان بڑیچ نے بلوچستان ہائی کورٹ (بی ایچ سی) کے چیف جسٹس کے طور پر، اور جسٹس جنید غفار نے سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس محمد جنید غفار سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے روایتی طور پر مزار قائد پر حاضری دی، جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار کا کہنا تھاکہ اپنے فرائض دیانتداری اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کروں گا، ماتحت عدالتوں میں ججز کی تقرریوں کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماتحت عدالتوں میں ججز کی تقرریوں کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور جلد ہی سول ججز کی تقرریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، جس سے عدالتی نظام پر پڑنے والا دباؤ کم ہوگا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آئین میں ترمیم کے بعد عدالت نے آئینی اور ریگولر بینچز کی کیٹیگریز متعین کی ہیں جب کہ بینچز کے دائرہ اختیار سے متعلق ابہام کو ختم کرنے کے لیے لارجر بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں کچھ الجھن ضرور تھی لیکن وقت کے ساتھ سب واضح ہوجائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلوچستان ہائی اسلام ا باد کے چیف جسٹس عہدے کا حلف ہائی کورٹ ایچ سی
پڑھیں:
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے حلف لیا، تقریب میں سینئر وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔قبل ازیں سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار سے حلف لیا جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے حلف لیا۔یاد رہے کہ یکم جولائی کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
سوناایک ہزار 500 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے ہو گئی
مزید :