فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں گرین لائن منصوبے پر کام روکنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ 

ملاقات میں پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے مؤقف پر بھی بات ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی آئی ڈی سی ایل اور گرین لائن کا معاملہ آئندہ 2 سے 3 روز میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ، احسن اقبال اور دیگر بھی شریک تھے، جبکہ ایم کیو ایم وفد میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار، امین الحق اور دیگر شامل تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بھاری ٹیرف کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، امریکاکو روس سے تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی کرادی

بھاری ٹیرف کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، امریکاکو روس سے تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز

مودی سرکار پر امریکی ٹیرف بھاری پڑگیا، بھارت نے ٹرمپ سرکار کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔

امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے امریکی صدر کو روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرادی۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر خوش نہیں تھے مگر اب یہ معاملہ طے ہوگیا ہے۔

ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا، مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا

امریکی صدر نے کہا کہ بھارت فوری طور پر روس سے تیل کی خریداری نہیں روک سکتا لیکن جلد ہی روک دے گا۔

یاد رہے کہ روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں ہے، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جارہے ہیں۔

امریکی صدر نے ٹیک کمپنی ایپل سے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہلاک مغویوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم ہلاک مغویوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم اسرائیلی وزیردفاع کا حماس کو شکست دینےکیلئے فوج کو جامع منصوبہ تیار کرنےکا حکم کولمبیا کا منشیات فروشوں سے ضبط کیا گیا سونا غزہ بھیجنے کا اعلان پاک بھارت جنگ میں7 طیارےگرائے گئے تھے، ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے: برطانوی اخبار افغان صورت حال کے دوران بھارتی حملہ خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا: خواجہ آصف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد، مکمل تعاون کی یقین دہانی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
  • وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
  • وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد، وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی
  • پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات جلد دور کیے جائیں گے، وزیراعظم کی بلاول بھٹو زرداری کو یقین دہانی
  • وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو مبارک باد، وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی
  • بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بھاری ٹیرف کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، امریکاکو روس سے تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی کرادی
  • مودی نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی: صدر ٹرمپ کا انکشاف