قلات: قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے 9 مزدور اغوا کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
قلات میں بینچہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر کام کرنے والی ایک تعمیراتی کمپنی کے 9 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔
ایس ایچ او لیویز قلات جان محمد بلوچ کے مطابق، مسلح افراد 4 مقامی مزدوروں کو بعد میں رہا کر گئے، جبکہ 5 مزدور اب بھی لاپتا ہیں۔ اغوا کیے گئے مزدوروں میں 4 کا تعلق کشمیر اور ایک کا تعلق مانسہرہ سے بتایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’قلات آپریشن میں مارے گئے دہشتگرد کی شناخت نے لاپتا افراد کے دعوؤں کی حقیقت آشکار کر دی‘
لیویز حکام کے مطابق، حملہ آور ایک فیلڈر کار اور ایک پک اپ گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس ایچ او لیویز قلات جان محمد بلوچ قلات قومی شاہراہ نامعلوم مسلح افراد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قلات قومی شاہراہ نامعلوم مسلح افراد مسلح افراد
پڑھیں:
خاران، مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونیوالے جج محمد جان بازیاب
مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلکس پر حملے کے دوران محمد جان کو اغواء کیا تھا، تاہم دو روز بعد وہ باحفاظت خاران پہنچ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خاران سے اغواء ہونے والے جج محمد جان بازیاب ہو گئے۔ انہیں مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلکس پر حملے کے دوران اغواء کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں خاران کے جوڈیشل کمپلکس پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ جہاں ڈیوٹی پر موجود جج محمد جان کو ان کی سرکاری گاڑی سمیت اغواء کیا گیا۔ دو دن گزرنے کے بعد جج محمد جان بازیاب ہوکر واپس آ گئے ہیں، تاہم ان کے اغواء کاروں اور بازیابی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ ان کے اغواء پر مختلف حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔