فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصل

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بھارتی سرپرست

پڑھیں:

سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کا جی ایچ کیو کا دورہ ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید  عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پاک، سعودی عرب دیرینہ اور سٹریٹجک فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس,سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار

جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج سے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور مضبوط شراکت داری مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے، پاک فوج کے دستے نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا پاکستان دورہ، وزیراعظم اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں
  • صدر مملکت آصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
  • جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • وزیراعظم سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، تاریخی برادرانہ تعلقات مضبوط تر بنانے کا عزم
  • سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کا جی ایچ کیو کا دورہ ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
  • سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات
  • خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں؛ صدرِ مملکت
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبریں، صدر مملکت نے سرفراز بگٹی سے ملاقات سے انکار کر دیا
  • صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ