اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں آپریشن کر کے 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تمام 30 خوارجی جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 7 اکتوبر کو ضلع اورکزئی میں افسوسناک واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اس حملے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت سمیت کئی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اس دہشت گرد حملے میں ملوث بھارتی حمایت یافتہ تمام 30 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ یہ کامیاب کارروائیاں اس بہیمانہ عمل کا بدلہ ہیں اور دہشت گردی میں ملوث مرکزی عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا ہے، مزید کسی بھارتی حمایت یافتہ خوارجی کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔
خواجہ آصف کا عمران خان پر طالبان کو لا کر بسانے کا الزام، عمران ریاض نے سخت جواب دیدیا
یاد رہے کہ اورکزئی میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت، نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالب فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد نے جواں مردی سے جام شہادت نوش کیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بنوں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوبنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں پولیس، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز کیے گئے جن میں 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں، آپریشنز کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
سینٹرل پولیس آفس نے کہا کہ آپریشنز میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز محفوظ رہے، آپریشن کے دوران اہل علاقہ کا بھرپور تعاون بھی حاصل رہا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے
علاوہ ازیں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ صوبے کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کریں گے، دہشت گردوں کا ان کی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا۔
ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔