سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تمام 30 خوارجی جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 7 اکتوبر کو ضلع اورکزئی میں افسوسناک واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اس حملے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت سمیت کئی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اس دہشت گرد حملے میں ملوث بھارتی حمایت یافتہ تمام 30 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ یہ کامیاب کارروائیاں اس بہیمانہ عمل کا بدلہ ہیں اور دہشت گردی میں ملوث مرکزی عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا ہے، مزید کسی بھارتی حمایت یافتہ خوارجی کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پاکستان سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔
یاد رہے کہ اورکزئی میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت، نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالب فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد نے جواں مردی سے جام شہادت نوش کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے اسرائیلی کابینہ نے ٹرمپ پلان کے تحت جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی استعفی دے چکا، عمران خان بھی کہیں گے تو فیصلہ واپس نہیں لوں گا: علی امین گنڈاپور تحریک انصاف نے پنجاب کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دیدیا ترکیہ کا غزہ جنگ بندی کی نگران ٹاسک فورس میں شمولیت کا اعلان سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفی دے دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز حملے میں میں ملوث
پڑھیں:
بنوں ریجن میں دہشتگردی کے تمام حملے ناکام، پولیس نے 14 شدت پسند ہلاک کیے، پولیس رپورٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنوں ریجن میں 28 اگست 2025 سے اب تک دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنائے گئے ہیں اور پولیس نے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں، ریجن میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کی نگرانی آر پی او بنوں سجاد خان نے کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 10 حملوں کی کوشش کی اور 130 سے زیادہ ڈرون حملوں کی منصوبہ بندی کی، جدید حفاظتی اور سیکورٹی اقدامات کی بدولت تمام حملے ناکام بنا دیے گئے، آپریشنز کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 14 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک جبکہ 22 شدت پسند زخمی ہوئے۔
آر پی او بنوں سجاد خان نے بتایا کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور شدت پسند متعدد بار پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملے کر چکے ہیں، آئی جی خیبر پختونخوا نے بنوں ریجن کو دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے ہیں، جن میں بلٹ پروف گیٹس اور ڈبل وال سسٹم شامل ہیں جو تھانوں میں نصب کیے گئے ہیں۔
سجاد خان نے مزید کہا کہ بنوں ریجن کو جدید اسلحہ اور جدید حفاظتی وسائل سے لیس کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دہشتگردوں کے بڑے حملے ناکام بنا دیے گئے۔ آپریشنز کے دوران عوام نے بھی بھرپور تعاون کیا اور دہشتگردوں کے ڈرون حملے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ناکام بنائے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریجن میں جاری آپریشنز کا مقصد عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور دہشتگردی کے تمام خطرات کو ختم کرنا ہے، اور بنوں کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔