اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچ گئے، سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور نائب صوبیدار اعظم گل سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اورکزئی میں شہید ہونے والے میجر اور لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم ’فتنہ الخوارج‘ کے خلاف خفیہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 11 بہادر سپوتوں میں شامل لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، فوجی و سول حکام اور عوامی افراد نے شرکت کی۔
اورکزئی میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا
وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت
وزیراعظم کا شہداء کو خراجِ عقیدت،
قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور پُرعزم… pic.twitter.com/twFqL8ss7U
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) October 8, 2025
وزیراعظم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے اس ناسور کے خلاف مضبوط اور یک جان ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہدا کی عظیم قربانی قوم کے عزم کو ثابت کرتی ہے کہ وہ ہر صورت مادر وطن کا دفاع کرے گی۔
شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں افسران سمیت 11 جوان شہید ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر افسران شہید پاک فوج نماز جنازہ ادا وی نیوز