ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ قابل مذمت، خوارج کا خاتمہ ترجیح ہے: صدر، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت کرئے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ وطنِ عزیز کے خلاف بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے14رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
اس موقع پر صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
واضح رہے کہ تین دہشت گردوں نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کر دیا جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا، ایک خودکش بمبار گیٹ پر ہی پھٹ گیا جبکہ دو حملہ آوروں کو ایف سی جوانوں نے گولیاں مار کر جہنم واصل کر دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے جری جوانوں نے بہادری سے فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنایا، جام شہادت نوش کرنے والے 3 ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔