اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی  نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےان کوہرجگہ سپورٹ کیااوربھرپورساتھ دیا ، افغانستان بھارت کےہاتھوں کھیل رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق  پچھلے 4 سے 5 سال میں ہمارے 4 سے 5 ہزار بندے شہید کر دیئے گئے، افغانستان کادعویٰ  ہےکہ جہلم تک کاعلاقہ ہمارا ہے، انہوں نے ہر حربہ استعمال کیا،پاکستانی پرچم بھی جلائے گئے، بھارت نے اپنے مفادات کیلئے افغانستان کا انتخاب کیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ہم نے ہری پوری میں 25 ہزار ووٹ کی لیڈ لی: تیمور سلیم جھگڑا

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ 1 لاکھ 49 ہزار 782 ووٹ شہرناز عمر ایوب کو ملے، جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 686 ووٹ بابر نواز کو ملے، ہم نے ہری پوری میں 25 ہزار ووٹ کی لیڈ لی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 600 فارم 45 کی ایک کتاب ہم نے تیار کی ہے، اصلی نتیجہ ہمارے پاس ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ریاست میں وزیرِ اعلیٰ کی وزیرِ اعظم کے بعد دوسری بڑی پوزیشن ہے، 2 روز پہلے وزیرِ اعلیٰ کے پی کو ملنے نہیں دیا گیا۔

تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا

انہوں نے کہا کہ جو کچھ 8 فروری 2024ء کو ہوا، وہی کچھ ہری پور کے 2025ء کے ضمنی الیکشن میں ہوا، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی کوئی کیسے سرمایہ کاری کر سکتا ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اب تک صرف ایک کاغذ فارم 47 ریلیز کیا، الیکشن کے نام پر کیوں اربوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی لاہور میں کوئی انتخابی مہم نہیں چلا سکی۔

تیمور سلیم جھگڑانے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن اور کیپٹن صفدر اپنی مرضی سے مہم چلا رہے تھے، ڈی آر او الیکشن کمیشن کے ملازمین تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جانا ناقابلِ معافی جرم ہے، ثروت اعجاز قادری
  • گزشتہ دنوں عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا
  • ہم نے ہری پوری میں 25 ہزار ووٹ کی لیڈ لی: تیمور سلیم جھگڑا
  • عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا
  • بھارت افغان کی شدت پسند پالیسیاں عالمی امن کیلئے شدید خطرہ
  • بھارت: شادی تقریب میں اسٹیج گر گیا، متعدد بی جے پی رہنما زخمی
  • افغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، فیصل کریم کنڈی
  • افغانستان بھارت و اسرائیل کے ہاتھوں کھیل رہا ہے، فیصل کنڈی
  • سہیل آفریدی کو اپنے صوبے کے عوام کی مشکلات سے کوئی لینا دینا نہیں، عظمیٰ بخاری
  • سہیل آفریدی اڈیالہ کا مجاور ہے، عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب