بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق فضائی حدود بھارت کے لیے 23 اکتوبر تک بند رہے گی۔
نوٹم کے مطابق بھارت کے رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہے گی، بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔
پاکستانی فضائی حدود بھارتی فوجی پروازوں کے لیے بھی بند رہے گی، پابندی 15 اکتوبر سے 24 نومبر 2025 تک نافذ رہے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان نے فضائی حدود بھارت کے لیے بند کر دی تھی۔
فضائی حدود کی مسلسل بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان بھارت کے لیے رہے گی
پڑھیں:
افغان طالبان اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاافغان طالبان رجیم اور بھارت کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بےنقاب ہو گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے حوالے سے پروپیگنڈا خبریں چلا رہا ہے، گزشتہ روز افغان طالبان کے پاکستانی ٹینک قبضے میں لینے کا جھوٹا پروپیگنڈا افغان ترجمان نے کیا۔
فیکٹ چیک گروک نے جھوٹ سے پردہ اٹھایا کہ روسی ساختہ ٹینک افغان طالبان کے زیر استعمال ہے، ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے ذبیح اللّٰہ نے دوستی گیٹ کو تباہ کرنے سے متعلق بھی بیان جاری کیا، بھارتی میڈیا نے اسے پاکستانی سمت کا بنا کر خوب پروپیگنڈا کیا۔
اسلامی امارت افغانستان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی جانب سے 2 مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں، جس مین دعویٰ کیا گیا کہ افغانستان نے پاکستانی افواج کے ٹینکرز کو قبضے میں لے لیا۔
افغان دوستی گیٹ کو افغانستان کی سائیڈ پر افغان طالبان نے آئی ای ڈی لگا کر تباہ کیا۔ پاکستانی سمت میں موجود گیٹ اصلی حالت میں موجود ہے جسے کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی اور افغان میڈیا نے کابل میں بم دھماکے کو بھی آئل ٹینکر پھٹنے سے منسوب کیا۔
کابل میں یہ دھماکا پاک فوج کی جانب سے precision strikes کے نتیجے میں ہوا، بھارتی میڈیا اپنے مذموم عزائم کے لیے فیک اور اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانے میں مصروف ہے۔
بھارتی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو بھی شہید پاکستانی فوجی قرار دیا، شہری عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام میں خود تمام جھوٹے دعوؤں کو رد کیا۔