ٹی ایل پی سے اظہارِ یکجہتی، عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں کل احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 17 اکتوبر کے مجوزہ احتجاج سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں صوبے بھر کے کارکنان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعے کے روز احتجاج کے حوالے سے جیل سے پیغام بھیجا ہے، جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 اکتوبر بروز جمعہ کو احتجاج میں بھرپور انداز میں شریک ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عمران خان کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس احتجاج کا مقصد تحریک لبیک پاکستان کے ان بے گناہ کارکنان سے اظہارِ یکجہتی کرنا ہے جنہیں شہید کیا گیا ہے۔
’یہ ظلم ناقابلِ برداشت ہے، اس لیے کل ہم سب نے اپنے اپنے اضلاع میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا ہے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیداران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور وہ کارکنوں کو احتجاج کے لیے متحرک کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کے مطالبات میں فلسطین کا ذکر نہیں تھا، جتھوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
سہیل آفریدی نے کہا کہ میں تمام کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کل اپنے اپنے علاقوں میں پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیوں اور اجتماعات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ ضلعی قیادت کارکنان سے رابطے میں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج خیبر پختونخوا سہیل آفریدی وزیر اعلی ویڈیو پیغام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا سہیل ا فریدی وزیر اعلی ویڈیو پیغام خیبر پختونخوا
پڑھیں:
فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کا عالمی دن آج منایا جائیگا ، غزہ امن معاہدے میں تعمیری کرادار کیا : صفر وزیراعظم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ خبرنگار خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن آج 29 نومبر کو منایا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر حکومت اور پاکستانی عوام‘ غیر متزلزل عزم و یکجہتی کے ساتھ اپنے فلسطینی بھائی اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دنیا کو غزہ میں ظلم و ستم کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارہ (West Bank) کی سنگین صورتحال پر بھی توجہ دینی چاہیے جہاں پر غیر قانونی بستیوں کی توسیع‘ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور امن و سلامتی کے لیے بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان فلسطین کے لیے منصفانہ‘ دیرپا اور جامع حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کی منشاء کے مطابق ہو۔ پاکستان اپنے بھرپور تعاون اور فلسطینی عوام کی جائز حقوق کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ صدر زرداری نے بین الاقوامی یوم یکجہتیِ فلسطین پر پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی یوم یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر میں بہادر فلسطینی عوام کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان، فلسطین کے ساتھ اپنے دیرینہ اور قریبی برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا رہا ہے۔ فلسطینیوں کے لئے ہماری حمایت انسانیت، انصاف اور برابری کی بنیادی اقدار پر قائم ہے۔ پاکستان اور فلسطین کے عوام کے درمیان محبت، احترام اور بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ مشکل ترین حالات میں بھی پاکستانی قوم نے ہمیشہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کا ساتھ دیا ہے۔ غزہ امن معاہدے میں بھی پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، اس امید کے ساتھ کہ اسرائیلی ظلم و جارحیت سے فلسطینی عوام پر ڈھائے گئے ناقابل تصور دکھوں کا خاتمہ ہو سکے گا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب عالمی برادری کے لیے یہ ناگزیر بن چکا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے اور غزہ میں حالیہ جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔