سہیل آفریدی کی جیل میں بانی سے ملاقات نہ ہوئی، خیبرپختونخوا حکومت لٹک گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سٹی42: خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد بانی سے ملاقات کرنے میں ناکام ہو کر واپس چلے گئے۔ جیل کے حکام نے ان کو پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی۔
خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات کرنے میں ناکام ہو کر واپس جانے سے پہلے جیل کے باہر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
سہیل آفریدی نے کہا، کل پنجاب اور فیڈرل گورنمنٹ کو (بانی سے ملاقات کرنے کے لئے آج آنے کے متعلق) بتا دیا گیا تھا مگر انہوں نے کوئی ریسپانس نہیں دیا ۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ آج مجھے وزیر اعظم نے مبارکباد دی۔ ان کا شکریہ۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے شہباز شریف سے بانی سے ملاقات کروانے کے لئے کہا تو انہوں نے کہا، پوچھتا ہوں، پھر بتاتا ہوں ، لیکن سہیل آفریدی کے بقول اس کے بعد ان کو وزیراعظم کا جواب نہیں آیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین
سہیل آفریدی نے کل ہی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور اپنے دفتر میں کام کیا۔ کل ہی انہوں نے میڈیا کے ذریعہ بتایا کہ انہوں نے اڈیالہ جیل مین بانی سے ملاقات کرنی ہے۔ کل شب یہ سامنے ٓٓیا کہ خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری نے پنجاب اور وفاقی حکومت کے سیکرٹری داخلہ کو الگ الگ خط لکھ کر سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین سے ملاقات کروانے کا انتظام کرنے کے لئے کہا، آج سہیل آفریدی نے کوئی تفصیل بتائے بغیر کہا، "ہم تمام طریقے آزمائے چکے ایک بار پھر آزمائیں گے ۔"
قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری
سہیل آفریدی نے کہا، پی ٹی آئی ہمشیہ احتجاج کرتی آئی ہے اور یہ راستے کھلے ہیں۔
ایڈوائزری کونسل بنے گی، سہیل آفریدی کی تصدیق
سہیل آفریدی نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں تصدیق کی کہ ان کے وزیراعلیٰ کی حیثت سے کام کرنے میں مدد دینے کے لئے ایک ایڈوائزری کونسل بنائی جا رہی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ ایڈوائزری کونسل کون بنا رہا ہے تو سہیل ٓٓفریدی نے کہا، ایڈوائزری کونسل میں نے بنانی ہے اور کون بنائے گا ۔
کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ نے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
ایک سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا، سب سے پہلے پاکستان ہے اس کے بعد کچھ اور ہے
خیبر پختونخوا کی کابینہ کی تشکیل لٹک گئی
آج سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں اپنے بانی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے ایسا دکھائی دیتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل بھی تاخیر کا شکار ہو گی۔ سہیل آفریدی نے سوالات کے جواب میں بتایا کہ اپنی کابینہ کے حوالے سے بانی سے ملاقات کے بعد بتاوں گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو
سہیل آفریدی نے دو گھنٹے جیل کے قریب پولیس ناکے پر انتظار کیا
خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بانی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے تقریبا دو گھنٹے داہگل ناکے پر انتظار کرتے رہے۔ جیل حکام نے انہین ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ دو گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کئے بغیر پشاور واپس روانہ ہوگئے۔
جیل حکام کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔
وزیر اعلی کے پی کے داہگل کے مقام پر کچھ دیر اپنی گاڑی مین بیٹھے اس کے بعد ایک پراپرٹی ڈیلر کے آفس میں بیٹھ کر آگے جانے کی اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے۔
اس موقع پر وہاں پہنچنے والے کچھ پی ٹی آئی کارکنوں ان کےساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
تقریبا دو گھنٹے انتظار کے بعد وزیر اعلی سہیل آفریدی کے پی کے واپس روانہ ہو گئے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی سے ملاقات کرنے خیبر پختونخوا کے ایڈوائزری کونسل سہیل ا فریدی کی سہیل ا فریدی نے فریدی نے کہا اڈیالہ جیل بتایا کہ ا وزیر اعلی انہوں نے دو گھنٹے کی اجازت کرنے کے کے لئے کے بعد جیل کے
پڑھیں:
یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا: سہیل آفریدی
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور نے کی۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے آئین اور قانون میں رہ کر بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروانا ہے۔