بانی کی رہائی اولین ترجیح، ملاقات کے لیے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے، وزیراعلیٰ کے پی کے
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے، کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے مبارکباد دی، جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا ساڑھے چار کروڑ عوام کا صوبہ ہے، ہمارے سیاسی اور ذاتی اختلافات میں عوام کو نقصان نہیں ہونا چاہیے، میں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس بارے میں معلوم کر کے آگاہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے ملاقات کے لیے ہر آئینی و قانونی راستہ اپنائیں گے، پی ٹی آئی پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ احتجاجی سیاست کرتی ہے لیکن جب عدالتوں سے انصاف نہ ملے تو پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے اور یہ آپشن اب بھی کھلا ہوا ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اگر ایڈوائزری کونسل بنانے کی ضرورت ہوئی تو وہ خود بنائیں گے کیونکہ وہ وزیراعلیٰ ہیں، صوبائی کابینہ کے حوالے سے بانی تحریک انصاف سے مشاورت کی جائے گی اور میں اپنی تجاویز بھی پیش کروں گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی نے کہا کہ
پڑھیں:
کسی دبائویاخوف سے پیچھے ہٹنے والےنہیں،سہیل آفریدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ میرے لیے منصب سے زیادہ نظریہ اہم ہے، کسی دبائو یا نقصان کے خوف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی، ریجنل اور ضلعی عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی اور سابق معاون خصوصی شفقت آیاز سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے انصاف یوتھ ونگ کو ہر لمحہ تیار رہنے کی ہدایت دی۔ انشاءاللہ جب بھی خان صاحب کال دیں گے، ہمیں پوری یکجہتی اور تیاری کے ساتھ میدان میں نکلیں گے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اپنے قائد سے ملاقات کے لیے پنجاب اور وفاقی حکومتوں کو متعدد مراسلے لکھے گئے، وزیر اعظم سے رابطہ کیا گیا اور چیف جسٹس کو بھی خط ارسال کیا، مگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے احکامات کو نظرانداز کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کا وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود وہ رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے لیکن کسی ادارے نے دو منٹ کی ملاقات تک کی ہمت نہ دکھائی۔ عمران خان نے مذاکرات اور احتجاج دونوں کا اختیار تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کو دے رکھا ہے، اس لیے تمام ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ہر وقت تیار رہیں۔
میرے لیے منصب سے زیادہ نظریہ اہم ہے، اور وہ کسی دبائو یا نقصان کے خوف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکمرانی کے دعوے کرنے والوں کے خلاف آئی ایم ایف نے خود چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔
موجودہ کارکردگی کا عمران خان دور کی گورننس سے موازنہ کیا جائے تو فرق واضح ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن صوبے کا سب سے بڑا چیلنج ہے اور امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar