پیپلز پارٹی بلوچستان کی اقربا پروری، عوام میں بے چینی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ایک اعلامیہ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماؤں نے سرکاری سولر پینلز پارٹی کارکنوں میں تقسیم کرنے کیلئے ناموں کی فہرست مانگی ہیں، جس پر عوام الناس بے چینی کا اظہار کر ہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کارکنوں میں سرکاری سولر پینل کی تقسیم سے متعلق خبروں پر عوام الناس صوبائی رہنماؤں پر شدید بے چینی کا اظہار کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج اور جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کی جانب سے جاری ہونے والا پارٹی اعلامیہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔ جس میں مذکورہ رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے تمام سابق ڈویژنل صدور اور ضلعی صدور کو ہدایت دی ہیں کہ وہ اپنے کارکنوں کے نام جمع کروائیں، تاکہ انہیں سولر پینل دیا جا سکے۔ مذکورہ اعلامیہ کے منظرعام پر آنے کے بعد عوام الناس شدید برہمی کا اظہار کر رہی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان بلوچستان کے غریب عوام کے لئے مختص فنڈز کو اقربا پروری اور بدعنوانی کی نظر کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بلوچستان
پڑھیں:
پی پی حکومت کے باجود جیالے ٹھوکریں کھا رہے ہیں، یوسف خلجی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-19
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود جیالے کارکن اور عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، بلدیاتی انتخابات میں وزیراعلی بلوچستان، صوبائی وزرا اورپارٹی رہنما عوام سے کس منہ سے ووٹ مانگیں گے۔ ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ صوبائی وزرا، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کارکنوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں جس سے پارٹی کے جیالے مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ وزیراعلی،وزرا اورارکان پارلیمنٹ کارکنوں اورعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر آئندہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔