وزیراعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات پر کھل کر بات ہوئی، جس پر وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا ایک وفد بھی شریک تھا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور، باہمی تعلقات، اور حکومتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نظر انداز کیے جانے اور بعض معاملات میں شراکت داری کے فقدان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کیے گئے اتحادی وعدوں کی پاسداری کی جائے گی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کی اہم اتحادی جماعت ہے اور ان کے ساتھ تعلقات کو نہ صرف سیاسی بلکہ ذاتی احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ملاقات میں یہ طے پایا کہ دونوں جماعتیں باہمی چپقلش یا بداعتمادی کے بجائے بات چیت اور افہام و تفہیم سے تمام معاملات حل کریں گی۔
اس سے قبل وزارتِ خارجہ میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان بھی ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی۔ پیپلز پارٹی کی نمائندگی راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور ندیم افضل چن نے کی، جب کہ مسلم لیگ (ن) کے وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ اور رانا ثنا اللہ شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی تعاون کے مستقبل، اور دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے وفد نے غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا سفارتی کردار نہایت قابلِ تحسین ہے۔
یہ ملاقات دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے کم کرنے اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک کوشش سمجھی جا رہی ہے، جو آنے والے دنوں میں ملکی سیاست پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :